ETV Bharat / bharat

Lok Sabha Winter Session Adjourned: لوک سبھا دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی - Dineshwar Patil take oath in lok sabha

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کے پہلے دن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کی پرتیبھا سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیشور پاٹل کو رکنیت کا حلف دلایا۔ بعد ازاں لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی Lok Sabha Winter Session Adjourned till 2 pm کر دی گئی۔

Parliament Winter Session: لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 1:19 PM IST

Updated : Nov 29, 2021, 1:26 PM IST

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کو کانگریس، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کسانوں کے مسئلہ پر ایوان زیریں لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی Lok Sabha Winter Session Adjourned till 2 pm کر دی گئی۔

کارروائی کے پہلے دن ایوان زیریں کے اسپیکر اوم برلا Lok Sabha Speaker Om Birla نے کانگریس کی پرتیبھا سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیشور پاٹل کو رکنیت کا حلف دلایا۔ پرتیبھا سنگھ ہماچل پردیش میں منڈی سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں جب کہ پاٹل نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اسپیکر برلا نے ایوان زیریں کے آٹھ آنجہانی ممبران پارلیمنٹ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد Speaker Om Birla Moved the Resolution پیش کی اور ایوان نے ان کے اعزاز میں خاموشی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Parliament Winter Session: حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار: وزیراعظم مودی

تقریباً 15 منٹ کی کارروائی کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات شروع ہوا، اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرے بازی شروع کردی۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم ہنگامہ آرائی بڑھ گئی جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

(یو این آئی)

Last Updated : Nov 29, 2021, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.