ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کے حفاظتی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جائے گا: لوک سبھا اسپیکر

parliament security breach لوک سبھا اپیکر اوم برلا نے کہا کہ آج جو واقعہ پیش آیا ہے وہ ہم سب کے لیے باعث تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے نتائج کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Lok Sabha Speaker Om Birla
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 9:52 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں وزیٹرس گیلری سے نوجوانوں کے چھلانگ لگانے اور گیس چھوڑنے کے واقعہ کو پارلیمنٹ پر ایک اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے گی اور تمام رہنماؤں کی تجاویز کے مطابق پارلیمنٹ کے حفاظتی انتظامات کو مزید پختہ بنایا جائے گا۔

جب شام 4 بجے ایوان کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو لوک سبھا اپیکر اوم برلا نے کہا کہ آج جو واقعہ پیش آیا ہے وہ ہم سب کے لیے باعث تشویشناک ہے، یہ ایک سنگین واقعہ ہے۔ جس شخص نے اس واقعہ کو انجام دیا اسے ہمارے معزز اراکین پارلیمنٹ، سکیورٹی اہلکاروں، مارشلز اور چیمبر کے عملے نے بڑی چوکسی اور بڑی مستعدی کے ساتھ پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ 2001 میں اسی دن پارلیمنٹ کے سکیورٹی عملے نے اسی طرح ایک دہشت گردانہ حملہ ناکام بنایا تھا، آج پھر ہم نے اس طرح کے حملے کو ناکام بنانے کی اجتماعی کوشش کی ہے، اس کے لیے سب کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے نتائج کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے موجودہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس میں کیا بہتری لائی جا سکتی ہے، اس سلسلے میں سبھی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی ہے۔

برلا نے کہا کہ ہم سب مل کر ملک کی سلامتی کی ذمہ داری متفقہ طور پر اٹھاتے ہیں اور مستقبل میں بھی ملک کے مفاد میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اس کے بعد اوم برلا نے کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.