اسپیکر Lok sabha speaker کے چیمبر میں ہوئی اس میٹنگ میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سولے، ٹی ایم سی کے پروفیسر سوگت رائے اور کلیان بنرجی، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریماچندرن، تیلگو دیشم پارٹی کے گالا جے دیوا، بہوجن سماج پارٹی کے رتیش پانڈے، وائی ایس آر کانگریس کے متھن ریڈی، بیجو جنتا دل کے انوبھو موہنتی، دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے)کے اے راجہ، شیو سینا کے لیڈر وِنایاک راوت وغیرہ شریک تھے۔
مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں تعطل برقرار رہنے کے بعد برلا نے سرمائی اجلاس میں بھی تعطل کو دور کرنے کے مقصد سے یہ میٹنگ بلائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: جمہوریت، پنچایتی نظام سے ہی مضبوط ہوگی: اوم برلا
راجیہ سبھا میں گذشتہ اجلاس کے آخری دنوں میں غیر معمولی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالا کے 12 اپوزیشن اراکین کی معطلی کی وجہ سے بی جے پی اور اپوزیشن کے درمیان رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
یو این آئی