ETV Bharat / bharat

لوک سبھا کی کارروائی مقررہ وقت سے دو دن پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی - اسپیکر اوم برلا

پیگاسس مبینہ جاسوسی کیس، کسانوں کا مسئلہ اور مہنگائی کے سلسلے میں حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان پارلیمنٹ مانسون اجلاس میں جاری تعطل مکمل طور پرختم نہیں ہوسکا اور لوک سبھا کی کارروائی مقررہ تاریخ سے دو دن پہلے ہی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Lok Sabha session adjourned
Lok Sabha session adjourned
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 1:06 PM IST

قبل ازیں ایوان کی کارروائی صبح 11 بجے جیسے ہی شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے اراکین کو پچھلے دنوں ایوان کے چار سابق ممبران کی موت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایوان نے ان کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے تعطل کی وجہ سے ایوان کے کام کاج کے متاثر ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں تعطل کی وجہ سے صرف 17 نشستیں منعقد ہوئیں اور محض 21 گھنٹے 24 منٹ کام کاج ہوسکا جو کہ کل طے شدہ مدت کا صرف 22 فیصد ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اسپیکر نے کہا کہ ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کام 74 گھنٹے 46 منٹ تک متاثر ہوا۔ انہوں نے اس سیشن میں منظور شدہ او بی سی کی فہرست سے متعلق آئین ترمیمی بل سمیت مختلف بلوں کا بھی حوالہ دیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔

اس دوران وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بیشتر مرکزی وزراء بھی ایوان میں موجود تھے۔ ساتھ ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی اپوزیشن کی گیلری میں موجود تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.