ETV Bharat / bharat

Lok Sabha Adjourned Sine Die Ahead Of Schedule: لوک سبھا کی کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی - etv bharat urdu news

لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کی کارروائی میں تعاون کے لیے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی پروڈکٹی وٹی صلاحیت 129 فیصد رہی۔ اجلاس کے دوران 27 نشستیں ہوئیں اور بحث 177 گھنٹے 50 منٹ تک چلی۔

Lok Sabha Proceedings Adjourned Indefinitely
لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 12:47 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند کے 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر خطاب کرنے کے بعد صدر کے خطاب پر 2، 3 اور 7 فروری کو 15 گھنٹے 13 منٹ تک بحث ہوئی اور 7 فروری کو قرارداد کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

PM on World Health Day: عالمی یوم صحت پر وزیراعظم نے سرکاری اسکیموں کی ستائش کی

انہوں نے نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے پیش کئے گئے بجٹ پر بحث 15 گھنٹے 33 منٹ تک ہوئی۔ گرانٹس کے مطالبات پر بحث تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہی۔ شاہراہوں کی وزارت میں ضمنی مطالباتپر 11 گھنٹے اور وزارت تجارت و صنعت کے گرانٹس کے مطالبات پر طویل بحث ہوئی۔ دیگر تمام وزارتوں کے لیے 23 مارچ کو گیلوٹین منظور کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.