ETV Bharat / bharat

Monsoon Session 2023 منی پور معاملے پر ہنگامہ کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ملتوی - لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامہ کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

منی پور معاملے پر ہنگامہ کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 12:22 PM IST

نئی دہلی: منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے منگل کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ جیسے ہی صبح 11 بجے ایوان کا اجلاس ہوا، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوالات شروع ہونے کا اعلان کیا، اسی دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی۔ مسٹر برلا نے اس دوران سوالات پوچھنے کے لیے اراکین کے نام پکارے۔ شوروغل کے بیچ ہی پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری نے بھی اراکین کے سوالوں کے جواب دیے۔

اس دوران بھی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان شور شرابے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں منی پور معاملے پر بیان دینے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ہنگامہ اور شور وغل نہ رکنے کی وجہ سےمسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ منی پور معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے 20 جولائی کو شروع ہونے والے مانسون اجلاس کے دوران آج وقفہ سوالات تک ایوان کی کارروائی اچھی طرح سے نہیں چل سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata On Manipur Violence منی پور معاملے پر ڈبل انجن سرکار ناکام: ممتابنرجی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.