نئی دہلی: پارلیمنٹ سرمائی اجلاس کے پہلے روز لوک سبھا میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو سمیت آٹھ سابق ممبران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ملائم سنگھ یادو سمیت آٹھ سابق ممبران کی اموات کے بارے میں مطلع کیا ۔ انہوں نے ملائم سنگھ یادو کی سیاسی زندگی کا ذکر بھی کیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 'ملائم سنگھ یادو کی سادہ شخصیت کی وجہ سے ان کی مقبولیت تمام پارٹیوں میں تھی۔ ایک تجربہ کار لیڈر ہونے کی وجہ سے ان کی رہنمائی ایوان کو ہمیشہ میسر رہتی تھی ۔ Lok Sabha members Tribute to Mulayam Singh
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو موجودہ لوک سبھا کے رکن تھے۔ ان کا انتقال 10 اکتوبر کو گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔ لوک سبھا اسپیکر نے آٹھ سابق ممبران کے جے سندر لال، دیبی گھوشال، روپ چند پال، گووند چندر نسکر، تھان سنگھ جاٹو، مانک راؤ گاوت، جینتی پٹنائک اور جی کرشنا کے انتقال کے بارے میں بھی ایوان کو مطلع کیا ۔ اس کے بعد ایوان نے کچھ دیر خاموشی اختیار کرکے آنجہانی لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Winter Session of Parliament سرمائی اجلاس کو بحسن و خوبی چلانے کیلئے اوم برلا کی تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل
یو این آئی