ETV Bharat / bharat

Lok Sabha elections 2024 لوک سبھا 2024 کا انتخابات جے پی نڈا کی قیادت میں لڑا جائے گا - قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی مدت کار میں توسیع

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی مدت کار اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 4:47 PM IST

Updated : Jan 17, 2023, 5:15 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت میں منعقد ہونے والی بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی اور نڈا کی میعاد جون 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایگزیکٹو میٹنگ میں یہ تجویز پیش کی جس کی تمام اراکین نے متفقہ طور پر حمایت کی۔ نڈا کی موجودہ میعاد 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نڈا کے تین سالہ دور اقتدار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑے پیمانے پر عوامی حاصل ہوئی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ان کی قیادت میں 73 انتخابات جیتے ہیں۔ بوتھ ایمپاورمنٹ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار بوتھس کو مضبوط کرنے کا کام کیا گیا۔ تلنگانہ اور مغربی بنگال میں پارٹی کے حق میں مضبوط ماحول بنایا گیا۔ لوک سبھا مائیگریشن اسکیم کامیاب رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں بی جے پی کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔ گھر گھر ترنگا ابھیان میں لوگوں میں حب الوطنی اور ترنگے کا احترام بڑھانے کا کام کیا گیا ہے۔ من کی بات کو عوامی مہم بنانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر سیوا پکھواڑا منانے اور کووڈ وبا کے دوران خدمت کی تنظیم جیسے پروگرام بنائے۔ وزیر داخلہ نے یقین ظاہر کیا کہ نڈا کی صدارت میں بی جے پی 2024 کے انتخابات 2019 کے انتخابات کے مقابلے زیادہ اکثریت کے ساتھ جیتے گی اور مودی دوبارہ وزیر اعظم بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔ وزیر داخلہ نے نڈا کو مبارکباد دی اور آگے کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: BJP National Executive Meeting بی جے پی کارکنان کو نڈا کی نصیحت، ایک بھی الیکشن ہارنا نہیں ہے

یو این آئی

Last Updated : Jan 17, 2023, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.