ETV Bharat / bharat

Monsoon Session 2023 اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

منی پور معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ Lok Sabha Proceedings adjournment

اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 12:56 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج آٹھواں دن ہے، آج بھی دونوں ایوانوں میں منی پور معاملے کو لےکر کافی ہنگامہ ہوا جس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے تیسرے ہفتے کے آغاز میں اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے وقفہ سوالات کا کام نہیں ہوسکا اور اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔ جیسے ہی اوم برلا نے صبح 11.00 بجے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں آنے اور منی پور تشدد پر جواب دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے۔

ہنگامہ کے درمیان اوم برلا نے ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی۔ اس دوران حکمراں جماعت کے ارکان کے ضمنی سوالات کے جوابات بھی متعلقہ وزراء نے دیے تاہم ہنگامہ آرائی جاری رہی جس کے باعث سوالات کے جوابات سنائی ہی نہیں دے رہے تھے۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات کو روک دیا اور ہنگامہ کرنے والے ارکان کو پرسکون رہنے اور وقفہ سوالات جاری رکھنے کی تلقین کی تاہم جب ارکان کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔ راجیہ سبھا میں پیوش گوئل نے کہا، 'ہم چاہتے ہیں کہ آج دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث ہو۔ حکومت منی پور پر بحث کے لیے تیار ہے۔ لیکن اپوزیشن ہنگامہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے کارروائی بار بار ملتوی ہو جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Ki Baat من کی بات نہیں ہم منی پور کی بات سننا چاہتے ہیں: گیارہ سالہ ماحولیاتی کارکن کا پی ایم مودی کو ٹویٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.