ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: کہیں لاک ڈاؤن، کہیں سخت پابندیاں - دو دن کی پوری طرح کی پابندی

ملک میں کورونا کے کیسیز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کو روکنے کے لیے ملک کی الگ الگ ریاستوں میں مختلف ترکیبیں اپنائی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بھارت کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن یا رات کا کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے تو کہیں کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل کرانے کے لیے سختی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

lockdown and Strictness
لاک ڈاؤن،
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 7:10 PM IST

Updated : Apr 2, 2021, 9:02 PM IST

ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے کیس زیادہ آ رہے ہیں۔ شہر پونے میں سات روز کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ یہاں ضروری سروسیز کو جاری رکھا جائے گا۔ بار، ہوٹل اور ریسٹورینٹ اگلے حکم نامے تک بند رہیں گے۔ شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔ مہاراشٹر میں اس سے قبل رات کا کرفیو نافذ تھا۔

ممبئی سمیت مہاراشٹر میں کورونا وبا کے پھیلنے کے تعلق سے سرکاری سطح پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، امکان ہے کہ ریاستی حکومت جگہ جگہ علاقے میں وباء کی صورتحال کے پیش نظر الگ الگ طرح کی پابندیاں عائد کرے گی۔ وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے کورونا سے نمٹنے کے منصوبہ بندی کے لیے ایک ہنگامہ میٹنگ طلب کی ہے۔

مہاراشٹر کے شہر پونے میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کے مدنظر حکومت نے سات دن کیلئے شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پونے میں رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کرکے شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک کردیا گیا۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار کی صدارت میں جمعہ کو کووڈ۔19کی جائزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریستوراں، بار، مال اور مذہبی مقامات کو سات دنوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنے ڈویز ن کے کمشنر سوربھ راو نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریستورانوں کو رات دس بجے تک فوڈ پارسل اور ڈلیوری سروس دینے کی اجازت دی جائے گی۔ ابھی پورے مہاراشٹر میں رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو جاری ہے۔

مسٹر راو نے کہاکہ شادی اور آخری رسومات کو چھوڑ کر کسی بھی سماجی، ثقافتی یا سیاسی پروگرام کوآئندہ سات دنوں تک نہیں ہونے دیاجائے گا۔ آخری رسومات کیلئے زیادہ سے زیادہ 20لوگوں کو اجازت دی جائے گی اور شادی کے لئے پچاس لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنے میں اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں، یہاں جمعرات کو 57ہزار لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے اور اسے بڑھاکر ہم ایک لاکھ لوگوں کو یومیہ ٹیکہ لگائیں گے۔ آئندہ دو دنوں میں 80لوگوں کو ٹیکہ لگایاجائے گااور کچھ دن میں یومیہ ایک لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

بدھ کو پنے میں کوروناو ائرس سے 8593لوگ متاثر ملے۔ کورونا وائرس کے سلسلہ میں 26مارچ کو میٹنگ ہوئی تھی اور اس سلسلہ میں آج بھی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں مسٹر پوار نے کہاکہ اگر کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی تو حکومت کو مجبوراً لاک ڈاون لگانا پڑے گا۔

مدھیہ پردیش کے چار اضلاع میں ایک دن سے زیادہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ ضلع چھندواڑہ میں تین دن، بیتول، کھرگون، رتلام میں دو دن کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 6 سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے یہاں لاک ڈاؤن لگانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'میری ہولی میرا گھر'

دہلی میں بھی کورونا کے تعلق سے اعلی سطحی اجلاس کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلی کیجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگے گا البتہ سرکاری ہدایات پر عمل کرانے کے لیے سختی کی جائے گی۔

اتر پردیش کے نوئیڈا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے متعدد مقامات کا سروے کیا۔ جہاں کورونا کے نئے مریض پائے جا رہے ہیں وہاں مریضوں کے تعلق میں آنے والے لوگوں کی جانچ کی گئی۔

Last Updated : Apr 2, 2021, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.