ETV Bharat / bharat

کھارپورہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا - اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے کھارپورہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کی ماہانہ بجلی بلوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کھارپورہ کے لوگوں نے  محکمہ بجلی کے خلاف برہمی کا اظہارکیا

author img

By

Published : May 4, 2021, 6:28 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پہلے ان کے یہاں بجلی بل بہت کم ادا کرنا پڑتا تھا لیکن محکمہ نے اُس میں بےتحاشہ اضافہ کرتے ہوئے 600 روپئے اضافہ کردیا ہے جو ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

کھارپورہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف برہمی کا اظہارکیا

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں اکثریت پسماندہ طبقے کی ہے جن کے لئے 600 روپیوں کی ادائیگی کرنا کافی مشکل ہے۔

لوگوں نے بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پسماندہ لوگوں کی فریاد کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ان کے مطالبے پر نظرثانی کرے۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ مسئلہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال قبل ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت صارفین کی بلوں میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اُس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ان مسلئے میں کچھ کرنے کی حیثیت رکھتے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.