ETV Bharat / bharat

کشتواڑ: راشن کی تقسیم کاری میں محکمہ پر نظر انداز کیے جانے کا الزام - محکمہ امور صارفین کے افسران

مقامی باشندوں نے کہا کہ راشن کی قلت کے سبب انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور راشن حاصل کرنے کے لیے انہیں کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب انہیں کئی دقتیں پیش آتی ہیں۔

kishtwar
کشتواڑ: راشن کی تقسیم کاری میں محکمہ پر نظر انداز کیے جانے کا الزام
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 1:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ناگسینی پولر علاقے میں راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان ہیں۔ مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ امور صارفین کے افسران پر پولر بستی کے لوگوں کو دانستہ طور پر نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹور انچارچ کبھی کبھی علاقے میں آکر مرضی کے مطابق بعض کنبوں میں ہی راشن تقسیم کرکے چلے جاتے ہیں۔ تاہم گزشتہ چھہ ماہ سے پورے علاقہ میں راشن تقسیم نہیں کیا گیا۔

کشتواڑ: راشن کی تقسیم کاری میں محکمہ پر نظر انداز کیے جانے کا الزام

مقامی باشندوں نے کہا کہ راشن کی قلت کے سبب انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور راشن حاصل کرنے کے لیے انہیں کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب انہیں کئی دقتیں پیش آتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے قبل بھی راشن کی تقسیم کاری کے حوالے سے میڈیا میں خبر شائع ہونے کے بعد راشن ڈیپو کو متحرک کرکے راشن کی تقسیم کاری کا عمل فعال بنایا گیا تاہم ان کے مطابق وہ سلسلہ ایک ماہ تک ہی جاری رہا اور اس وقت انہیں پھر سے راشن کی قلت کے سبب دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کشتواڑ: پوتی ناگ میں راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان

انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بارے میں اے ڈی امور صارفین غلام رسول نے فون پر رابطہ کر کے پوری معلومات دی جس میں اے ڈی نے کہا کہ اس بارے میں انکوائری چل رہی ہے اور انکوائری تحصیلدار ناگسینی کو دی گئی ہے، جیسے ہی وہ رپورٹ دیں گے علاقہ میں لوگوں کے درمیان جلد راشن تقسیم کیا جائے گا۔

اے ڈی نے مزید کہا کہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ پولر علاقہ میں سرکاری راشن تقسیم کیا جائے اور لوگوں کے مطالبات کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لاکر بہت جلد انکی مانگ کو پورا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.