ETV Bharat / bharat

UPSC Civil Services 2021: یو پی ایس سی امتحان میں کل تئیس مسلم امیدوار کامیاب - Muslim students who pass UPSC exams

سول سروسز امتحانات 2021 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں جامعہ ملیہ ریزیڈنشیل کوچنگ سے شروتی شرما نے ملک بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ وہیں اس سال صرف 23 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔ واضح رہے کہ ٹاپ 100 میں کسی بھی مسلمان کو جگہ نہیں ملی ہے اور اس طرح اس بار کے نتائج میں مسلم نمائندگی محض تین فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ یہ تقریباً گذشتہ ایک دہائی کے دوران یو پی ایس سی میں مسلم امیدواروں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ Successful Muslim Candidates in UPSC 2021

مسلمانوں نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : May 30, 2022, 5:35 PM IST

Updated : May 30, 2022, 11:09 PM IST

یوپی ایس سی سول سروسز امتحان 2021 کا حتمی نتیجہ آج جاری کر دیا گیا۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ جاری کردہ ریزلٹ کے مطابق شروتی شرما (رول نمبر 0803237) نے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ وہیں اس بار 685 کی امیدواروں کی فہرست میں کل 23 مسلم امیدوار ہی یو پی ایس سی میں کامیاب ہو سکے۔

ٹاپ سو میں کسی بھی مسلمان کو جگہ نہیں ملی اور اس طرح اس سال کے نتائج میں مسلم نمائندگی محض تین فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ یہ تقریباً گذشتہ ایک دہائی کے دوران مسلم امیدواروں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ گزشتہ سال 31 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ AList of Successful Muslim Candidates in UPSC 2021

جن مسلم امیدواروں نے سول سروسز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، ان کے نام درج ذیل ہیں:

نمبر شمارہ نام رینکنگ
1 اریبہ نعمان 109
2 محمد صبور خان 125
3 سید مصطفیٰ ہاشمی 162
4 افنان عبدالصمد274
5 ارشد محمد 276
6 محمد ثاقب عالم 279
7 اسرار احمد کچلو287
8 محمد عبدالرؤف شائق309
9 نازش عمر انصاری 344
10 فیصل خان 364
11سمائلہ چودھری368
12 مہوش ٹاک386
13 محمد قمرالدین خان 414
14 محمد شبیر419
15 فیصل رضا441
16 معصوم رضا خان 457
17 آصف اے 464
18 تحسین بانو ڈوڈی482
19 شیخ محمد زیب ذاکر496
20 مسکان ڈاگر 474
21 محمد صدیق شریف 516
22محمد شوکت عظیم 545
23انور حسین 600

2020 میں کل 761 میں سے کل 31 مسلمان امیدواروں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا تھا۔ 2019 میں، 42 مسلمانوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ 2018 میں 27 مسلمان ہی فائنل کے نتیجے میں پہنچے تھے۔ سال 2016 اور 2017 مسلم امیدواروں کے لیے روشن ترین دور تھا۔ 2016 میں 52 مسلمان کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے جب کہ 2017 میں ان کی تعداد 50 تھی۔

2015 میں، یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کی طرف سے تجویز کردہ 1,078 امیدواروں میں 34 مسلمان تھے جب کہ 2014 میں کل 1,236 امیدواروں کی فہرست میں 38 مسلمان تھے۔ 2013 میں کل 34 مسلمانوں نے امتحان پاس کیا تھا جب کہ 2012 میں 30 مسلمان کامیاب امیدواروں میں شامل تھے، ان میں سے چار ٹاپ 100 میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

2012 میں 30 مسلمان کامیاب امیدواروں میں شامل تھے اور 2011 میں 31 مسلمان تھے۔ وہیں 2010 میں سول سروسز کے لیے منتخب 920 میں سے 875 کامیاب امیدواروں میں 21 مسلمان تھے جن میں کشمیر کے ڈاکٹر شاہ فیصل نے قومی سطح پر امتحان میں ٹاپ کیا تھا۔ 2009 میں 791 کامیاب امیدواروں کی فہرست میں کل 31 مسلمان تھے۔

Last Updated : May 30, 2022, 11:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.