ETV Bharat / bharat

Farm Laws: مولانا ارشد مدنی کا زرعی قوانین کی طرح سی اے اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ - farm laws latest news

مولانا مدنی (Maulana Arshad Madni on Farm Laws) نے کہا کہ اس فیصلہ نے ثابت کردیا کہ جمہوریت اور عوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے اور جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت اور پارلیمنٹ زیادہ طاقتور ہیں وہ غلطی پر ہیں۔

farmer laws news  CAA law news  CAA law should be withdrawn  etv bharat urdu news  maulana arshad madani  اے اے قانون واپس ہو  زرعی قوانین  مولانا ارشد مدنی کا سی اے اے پر بیان  مولانا ارشد مدنی کا زرعی قوانین پر بیان  مولانا ارشد مدنی نے کسانوں کو مبارکباد دی
زرعی قوانین کی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیا جانا چاہئے
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 7:02 PM IST

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے تینوں زرعی قانون کو واپس لئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لئے بجا طور پر ہمارے کسان بھائی مبارکباد کے مستحق ہیں، کیونکہ اس کامیابی کے لئے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ملک کے کسان مضبوطی کے ساتھ ہر طرح کی قربانی دیتے رہے اور اپنے موقف پر اٹل رہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ایک بار پھر یہ سچائی صاف ہوگئی ہے کہ اگر کسی جائز مقصد کے لئے ایمانداری اور صبر و استقلال کے ساتھ کوئی تحریک چلائی جائے تو ایک نہ ایک دن کامیابی مل کر رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Farm Laws: زرعی قوانین کی واپسی کے بعد سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتاکہ کسانوں کو اس طرح کی مضبوط تحریک چلانے کا راستہ سی اے اے کے خلاف چلائی گئی تحریک سے ملا کہ جب حق و انصاف کے لئے خواتین یہاں تک کہ بزرگ خواتین دن رات سڑکوں پر بیٹھی رہیں، اس تحریک میں شامل ہونے والوں پر جبر و استبداد کے پہاڑ توڑے گئے، سیکٹروں لوگوں کو سنگین دفعات کے تحت معتوب کیا گیا، لیکن اس تحریک کو توڑا یا ختم نہیں کیا جاسکا۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا مزاج جمہوری ہے تو یہ بات اپنی جگہ بالکل درست ہے، چنانچہ اب وزیراعظم کو چاہئے کہ مسلمانوں کے تعلق سے جو قانون لائے گئے ہیں وہ ان پر بھی توجہ دیں اور زرعی قوانین کی طرح سی اے اے قانون کو بھی واپس لیا جانا چاہئے،

انہوں نے مزید کہا کہ گرچہ کورونا کے سبب تحریک میں شامل لوگ اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں لیکن ابھی بھی سر سے پیر تک احتجاج پر کھڑے ہیں، مولانامدنی نے کہا کہ اس فیصلہ نے ثابت کردیا کہ جمہوریت اور عوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے اور جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت اور پارلیمنٹ زیادہ طاقتور ہیں وہ غلطی پر ہیں، جمہوریت میں اصل طاقت عوام ہوتے ہیں، کسانوں کی شکل میں عوام نے ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کردی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اس تحریک کی کامیابی سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ کسی بھی عوامی تحریک کو طاقت کے زور سے کچلا یا دبایا نہیں جاسکتا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.