ETV Bharat / bharat

Kanpur Jyoti Murder Case جیوتی مرڈر کیس کی سازش میں شامل چھ لوگوں کو عمر قید کی سزا

مشہور بسکٹ کاروباری کے بیٹے پر عشق کا جنون اتنا حاوی ہوا کہ اس نے اپنی معشوقہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کرا دیا۔ اس ہائی پروفائل معاملے میں قتل کی سازش میں شامل چھ لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ تین لوگوں کو باعزت بری کیا گیا ہے۔ یہ قتل 27 جولائی 2014 کو ہوا تھا۔ Kanpur Jyoti Murder Case

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 10:25 PM IST

Kanpur Jyoti Murder Case
جیوتی مرڈر کیس کی سازش میں شامل چھ لوگوں کو عمر قید کی سزا

کانپور: ریاست اتر پردیش کے کانپور میں مشہور بسکٹ کاروباری کے بیٹے پر عشق کا جنون اتنا حاوی ہوا کہ اس نے اپنی معشوقہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کرادیا۔ اس ہائی پروفائل معاملے میں قتل کی سازش میں شامل چھ لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ تین لوگوں کو باعزت بری کیا گیا ہے۔ یہ قتل 27 جولائی 2014 کو ہوا تھا۔ مقتولہ کے والد کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ Kanpur Jyoti Murder Case

کانپور کے ایک مشہور برانڈیڈ بسکٹ بنانے والے اوم پرکاش شیام دثانی کے بیٹے پیوش شیام دثانی نے اپنے پڑوس میں رہنے والی منیشا مکھیجا کے عشق میں اپنی بیوی جیوتی شیام دثانی کی 27 جولائی 2014 کی رات کو سازش کرکے قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد پیوش شیام دشانی نے خود ہی پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ بدمعاشوں نے اسے گاڑی سے کھینچ کر باہر پھینک دیا ہے اور اس کی بیوی کو اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

معاملہ ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے اس وقت کے آئی جی پولیس کانپور زون اشوتوش پانڈے نے پورے زون کو الرٹ کر دیا اور خود سڑک پر اتر آئے۔ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد پنکی تھانہ علاقہ میں جیوتی کی گاڑی اور اس میں جیوتی شیام دثانی کی لاش برآمد ہوئی۔ معاملے کی تحقیق میں جب آئی جی اشوتوش پانڈے نے پیوش شیام داشانی اور اس کی اہلیا جیوتی شیام دثانی کے بارے میں تمام سي سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے، جس میں یہ دونوں جس ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلے تھے، وہاں سے لے کر روڈ پر لگے تمام کیمرے بھی چیک کیے گئے۔ جس میں شوہر پیوش شیام دشاني کی بنائی گئی کہانی جھوٹی لگنے لگی۔

آئی جی آشوتوش پانڈے نے جب سختی سے پونچھ گچھ کی تو پیوش شیام دشانِی ٹوٹ گیا، اُس نے قتل کا سارا راز اُگل دیا۔ پیوش شیام دشانی نے یہ قتل اپنی معشوقہ منیشا مکھیجا کے کہنے پر کیا تھا۔ قتل کرنے کے لئے منیشا مکھیجا نے اپنے ڈرائیور اودھیش کمار چترویدی کو سپاڑی دی تھی۔ اودھیش کمار چترویدی نے سپاڑی کلر آشیش کشیپ، رینو عرف اکھلیش کنوجیہ اور سونو کشیپ کے ساتھ ملکر قتل کی اس واردات کو انجام دیا تھا۔

جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اول آجئے کمار ترپاٹھی نے سبھی چھ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس مقدمہ میں قتل کے راز کو چھپانے میں پیوش شیام دشانی کی والدہ اور اس کے والد اور اس کے دونوں بھائیوں پر آئی پی سی کی دفعہ 202 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن مضبوط ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔ حالانکہ پیوش شیام دشا نی کے والد اوم پرکاش شیام دثانی کا ایک سال پہلے انتقال ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch Murder Case گیارہ سال پُرانے قتل کیس میں خاتون سمیت چھ افراد کو عمر قید

آٹھ سال کی لمبی مدت اور جدوجہد کے بعد بڑے کاروباری شنکر ناگپال اس بات پر مطمئن ہیں کہ عدالت نے سبھی قاتلوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ سبھی قاتلوں کو پھانسی دی جائے، اس کے لیے وہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور بری ہوئے تینوں ملزم کو بھی سزا دلانے کے لئے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.