ETV Bharat / bharat

مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات کو نئی نسل تک پہنچانا ہے: نتیش کمار

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کو یاد رکھ کر نئی نسل تک پہنچانا ہے:نتیش

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:04 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر منعقد ’یوم تعلیم‘تقریب کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ ادھیویشن بھون میں منعقد یوم تعلیم تقریب میں وزیر اعلیٰ نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ کو اسکولی طالبات نے کتابوں کا سیٹ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔ یوم تعلیم تقریب میں ریاست کا گیت بھی بجایا گیا۔

آج منعقد یوم تعلیم تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کو مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ 2021 سے نوازا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کو شال، مومینٹو اور ڈھائی لاکھ روپے کا چیک دیا۔

یوم تعلیم تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم سنجے کمار نے خیر مقدمی خطاب کیا۔

یوم تعلیم تقریب کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کو بہار کے عوام نے جب کام کر نے کا موقع دیا تو مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر بہار میں یوم تعلیم کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

یہاں سال 2007 میں پہلی مرتبہ یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔اس سے قبل کئی لوگوں کے ساتھ طویل گفتگو ہوئی تھی۔ ہم لوگوں نے کہا کہ شروع کردیں گے لیکن قومی سطح پر کیوں نہیں ہو رہا ہے، ہو نا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں یوم تعلیم کا انعقاد شروع کر نے کے بعد ہم نے قومی سطح پر بھی یوم تعلیم کے انعقاد کے لیے مرکزی حکومت کو خط لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کا آج یوم پیدائش

مرکزی حکومت نے اسے قبول کر لیا اور سال 2008 کے 11نومبر سے قومی سطح پر بھی یوم تعلیم کا انعقاد شروع ہو گیا۔

بہار میں یوم تعلیم کے موقع پر بہت بڑے پروگرام کا انعقاد کر تے رہے ہیں۔ ان دنوں کورونا کا دور چل رہا ہے۔

اس درمیان میں کوئی پروگرام کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس لیے مختصر طور پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کے کاموں کو دیکھتے ہوئے آج انہیں مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.