ETV Bharat / bharat

Water Issues During Ramadan ماہِ مقدس میں بجلی اور پانی کے مسائل پر بلدیہ کو خط - مسلم اکثریتی علاقوں میں پانی اور بجلی کا مسئلہ

رمضان المبارک کی آمد کو دیکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے متعلقہ بلدیہ کو خط لکھ کر ماہ مقدس میں ہونے والی پریشانیوں کا حل رمضان سے پہلے نکالنے کے لیے کہا ہے۔

ماہِ مقدس میں بجلی اور پانی کے مسائل پر بلدیہ کو خط

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 5:19 PM IST

Updated : Mar 17, 2023, 7:10 PM IST

ماہِ مقدس میں بجلی اور پانی کے مسائل پر بلدیہ کو خط

ممبئی: ماہِ مقدس رمضان المبارک میں مسلم اکثریتی علاقوں میں پانی اور بجلی کا مسئلہ رہتا ہے۔ ممبئی جیسی گنجان آبادی والے علاقوں کے ساتھ ساتھ ممبئی سے متصل تھانے ضلع میں بھی اس کی وجہ سے مسلمانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے متعلقہ بلدیہ کو خط لکھ کر ماہ مقدس میں ہونے والی پریشانیوں کا حل رمضان سے پہلے نکالنے کے لیے کہا ہے۔ اس معاملے پر رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ ممبئی اور ممبئی مضافات سے متصل اضلاع میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہر برس دیکھا گیا ہے۔ اس لئے ہم نے تھانے بلدیہ، ممبئی بلدیہ بیسٹ ٹورنٹ جیسے محکموں کو رمضان سے پہلے ہی آگاہ کرتے ہوئے ان سارے مسائل کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رئیس شیخ نے کہا کہ ان علاقوں میں صاف صفائی کا نظام، پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولتوں پر خاص توجہ دلائی ہے تاکہ ماہ مقدس میں مسلمانوں کو ان بنیادی سہولیات کے فقدان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایک ماہ کے دوران نہ صرف عوام بلکہ تاجروں اور کاروباریوں کی بھی خاصی تعداد ہوتی ہے، جنکا تعلق ہر طبقے اور دوسرے مذاہب سے ہوتا ہے۔ اس لئے دقتیں جب پیش آتی ہیں تو اُس کا سامنا ہر ایک کو کرنا پڑتا ہے۔ شیخ نے مزید کہا کہ فی الحال بلدیہ میں عوامی نمائندے نہیں ہے۔ اس لئے ان کے ملازمین اور افسران کو ماہ مقدس میں سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ایک ماہ کے دوران روزے داروں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس لئے ہم نے اعلیٰ افسران کو خط لکھ کر اُنہیں بیدار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramadan on Mohammad Ali Road: محمد علی روڈ پر رمضان کی تیاری زور و شور سے جاری

Last Updated : Mar 17, 2023, 7:10 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.