اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام میں ملک مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ’ایکسپریس ٹریبیون‘ نے پیر کو یہ رپورٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان کے ’’ناپاک عزائم‘‘ کو کسی بھی قیمت پر پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ Legal action will be taken against Imran for anti-national speech: Shahbaz Sharif
مزید پڑھیں:۔ Shehbaz Sharif on Imran Khan: شہباز شریف کا عمران خان پر توشہ خانے کے تحائف بیچنے کا الزام
شہباز شریف کا یہ بیان فوج کے ایک ترجمان کی جانب سے سیاستدانوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو ملک کے سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرنے کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ عمران خان ملک اور اس کے اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
یو این آئی