ETV Bharat / bharat

وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے خلاف بائیں بازو کا احتجاج - اردو نیوز وشاکھاپٹنم

آندھراپردیش کے وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کے لئے مرکزی بجٹ میں کئے گئے اعلان کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔

وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف بائیں بازو کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:52 PM IST

وشاکھاپٹنم کے مدیلاپالم علاقہ میں یہ راستہ روکو احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے مرکز کے اس قدم کے خلاف نعرے بازی کی۔

انھوں نے مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ کئی طرح کی جدوجہد اور تحریک چلانے کے بعد وشاکھاپٹنم میں اسٹیل پلانٹ قائم کیا گیا۔ حکومت، اس تحریک اور قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کی نجکاری کا قدم اٹھارہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

اس احتجاج سے علاقہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے اس موقع پر سی پی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر پولیس کے ساتھ ان کی بحث وتکرار بھی ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.