ETV Bharat / bharat

Distressed by train accident اڈیشہ میں ٹرین حادثہ پر رہنماؤں کا اظہار افسوس

اڈیشہ میں پیش آئے دردناک ٹرین حادثہ میں تاحال 233 افراد ہلاک جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بغرض علاج ہسپتالوں میں داخل کرا یا گیا ہے۔

ٹرین حادثہ
ٹرین حادثہ
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 7:31 AM IST

اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثہ میں ملک کے متعدد رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی کے سی آر نے ریاستی اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو مناسب امداد فراہم کریں۔

اسد الدین اویسی کا اظہارِ غم

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "اڈیشہ میں ہونے والے المناک ٹرین حادثے کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ میں تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔

  • Pained to hear about the tragic rail accident in #Odisha. My condolences to the families of those who have passed away. Hoping for swift & full recovery of all injured

    — Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) June 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹرین حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ مدنی پور اسپتال تیار۔ خصوصی ٹیم بنگال سے روانہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کرمنڈل ایکسپریس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال سے روانہ ہونے والی کرمنڈل ٹرین اڑیسہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔مسافروں کی مدد کےلئے 03322143526، 22535185 کنٹرول رومز کا شروع کر دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ کنٹرول روم اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہمارے پاس ابھی تک مکمل معلومات نہیں ہیں۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے جی ایم کے پاس تمام معلومات نہیں ہیں۔

  • Shocked to know that the Shalimar- Coromondel express, carrying passengers from West Bengal, collided with a goods train near Balasore today evening and some of our outbound people have been seriously affected/ injured. We are coordinating with Odisha government and South…

    — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) June 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے مزید کہاکہ ایک ٹیم مانس بھویاں کی قیادت میں جا رہی ہے۔ بالشور کے ڈی ایم نے کچھ ایمبولینسز منگوائی ہیں۔ ہم انہیں بھیج رہے ہیں۔ میں نے مغربی مدنی پور کے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ میں نے اوڈیشہ حکومت کو مطلع کر دیا ہے۔ اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو ہم مہیاکرائیں گے۔ ہم ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

فی الحال معلوم ہوا ہے کہ ٹرین اوڈیشہ میں بالیشور سے پہلے پرہنگا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث کئی ڈبےتباہ ہو گئے ہیں۔ کم از کم 30 مسافروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد اوڈیشہ حکومت ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھیج رہی ہے۔ اوڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اوڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر ایک خصوصی ٹیم کے ساتھ موقع پر روانہ ہوگئی ہے۔ سینئر افسر ہیمنت شرما، فائر کے ڈی جی بلونت سنگھ کو ٹرین حادثے میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور مدد کے لیے جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ زخمیوں کے لیے اڈیشہ کے تین اضلاع میں اسپتال تیار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Coromandel Express Derails in Odisha اڈیشہ میں کورو منڈیل ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 233 ہلاک، 900 سے زائد زخمی

دوسری جانب واقعے کے بعد ریلوے کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی تفصیلات اور زخمیوں کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ریلوے کی طرف سے فراہم کردہ ہیلپ لائن نمبرز ہیں- ہاوڑہ ڈویژن کے لیے- 033-26382217. کھڑگپور ڈویژن کے لیے - 8972073925 // 9332392339 بالیشور ہیلپ لائن - 8249591559/ 7978418322، شالیمار ہیلپ لائن - 9903370746۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.