ETV Bharat / bharat

اعظم خان کی حالت تشویشناک، ملی شخصیات کا اظہار تشویش

author img

By

Published : May 11, 2021, 4:07 PM IST

Updated : May 11, 2021, 7:47 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کی حالت مستحکم نہ ہونے پر ان کو لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال کے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ہے جہاں کئی ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

اعظم خان کی حالت تشویشناک ، ملی شخصیات کا اظہار تشویش

ریاست اترپردیش کے رامپور میں جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی اور آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے سکریٹری محمد ضمیر رضوی ایڈوکیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اعظم خان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں کافی تشویش ہے۔

وہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد اعظم خاں کو جلد صحتیاب کرے اور وہ صحت و تندرستی کے ساتھ گھر واپس آئیں۔ سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خان کی طبیعت بگڑنے پر ان کا علاج لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں گذشتہ دو روز سے جاری ہے۔

لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک اعظم خاں کی طبیعت مستحکم نہیں ہو سکی ہے اور ان کو جنرل وارڈ سے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ہے۔ اس دوران جوہر یونیورسٹی کے بانی اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

رامپور میں جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے اعظم خاں کے علاج سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں کو علیل ہونے پر پیرول ملنی چاہئے تھی اور ان کا علاج گھر پر فیملی ڈاکٹرز کے ذریعہ ہونا چاہئے تھا۔

وہیں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے سکریٹری محمد ضمیر رضوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محمد اعظم خاں کو جلد شفا عطا کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا علاج سیتاپور جیل میں ہی ہونا چاہئے تھا، ان کو وقت پر صحیح علاج نہ ملنے کی وجہ سے لکھنؤ لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ 14 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید اعظم خاں سے متعلق یکم مئی کو سیتاپور جیل انتظامیہ کی جانب سے خبر آئی تھی کہ اعظم خاں کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں جس کے بعد سیتاپور کے افسران نے ان کو جیل سے باہر لکھنؤ یا دہلی کے ہسپتال میں علاج کے لئے لے جانے کی کوشش کی تھی۔

حالانکہ اعظم خاں نے خود کو فٹ بتاتے ہوئے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا لیکن اس مرتبہ اعظم خاں کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع آئی اور اس طرح انتظامیہ ان کو لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال لے جانے میں کامیاب ہوا۔ اس کے بعد اعظم خاں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Last Updated : May 11, 2021, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.