امیٹھی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی یک روزہ دورے پر اتوار کو امیٹھی پہنچی جہاں وکیلوں نے ان سے مل کر ڈی ایم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی نے اپنے زیر تعمیر آواس پر من کی بات پروگرام میں شرکت کیا۔ جہاں وکیلوں نے ڈی ایم پر سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے کے اشارے پر یک طرفہ کاروائی کرنے کا الزام لگایا۔ وکیلوں نے ڈی ایم کو فورا ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد ان کا قافلہ آگے بڑھ گیا۔Smirti Irani In Amethi
ایرانی کا قافلہ سیدھے بی جے پی دفتر پہنچا جہاں بی جے پی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ جہاں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر منعقد سیمینار میں بطور مہمان شرکت کیں۔ اس کے بعد وہاں سے نکل کر ان کا قافلہ ان کے زیر تعمیر مکان پر پہنچا۔ وہاں پر انہوں نے بی جے پی کارکنوں کے ساتھ من کی بات پروگرام سنا۔ من کی بات پروگرام سننے کے بعد انہوں نے عام لوگوں کے من کی بات بھی سنا۔ اپنے مسائل کو لے کرکافی تعداد میں لوگ پہلے سے موجود تھے۔ ایرانی نے لوگوں کے مسائل کا تصفیہ کا تیقن دیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے وکیلوں کا گروپ بھی آگیا۔ وکیلوں نے اسمرتی ایرانی سے مل کر ڈی ایم کی شکایت کی۔ وکیلوں نے ڈی ایم کے اوپر ایس پی ایم ایل اے کے اشارے پر یک طرفہ کاروائی کرنے کا الزام لگایا۔وکیلوں نے الزام لگایا کہ ایس پی ایم ایل اے تالاب کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ تالاب کی زمین پر ایس پی ایم ایل اے کے ذریعہ درجنوں کمرے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسمرتی ایرانی نے امیٹھی میں کئی تربیتی اداروں کو چلانے والے جگدمبیکا پرساد منیشی کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔ کچھ دنوں قبل ان کی بہو کا اچانک انتقال ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Smriti Irani on Rahul Gandhi راہل کے بیان سے خفا اسمرتی کے سوالات
یواین آئی