ETV Bharat / bharat

Sedition Law  بغاوت کے قانون کو منسوخ کرنے کی ضرورت نہیں، لا کمیشن آف انڈیا - لا کمیشن آف انڈیا

لاء کمیشن نے سفارش کی ہے کہ بغاوت سے متعلق تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 124A کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، حالانکہ اس کے استعمال کے بارے میں مزید وضاحت لانے کے لیے کچھ ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ Law commission on sedition law

بغاوت کے قانون کو منسوخ کرنے کی ضرورت نہیں، لا کمیشن آف انڈیا

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 12:41 PM IST

Updated : Jun 2, 2023, 12:48 PM IST

نئی دہلی: لا کمیشن آف انڈیا نے سسٹم میں بغاوت کے قانون کی حمایت کی ہے۔ لاء کمیشن نے کہا ہے کہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 124 اے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ کمیشن کے مطابق داخلی سلامتی کے خطرات اور ریاست کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ اگرچہ کمیشن نے تسلیم کیا کہ اس قانون کے استعمال کے لیے دفعات میں کچھ ترامیم متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ وزارت قانون کو پیش کر دی ہے۔ جس میں بغاوت کے قانون کی دفعہ 124 اے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں داخلی سلامتی کو اب بھی خطرات لاحق ہیں۔ ایسے میں شہریوں کی حفاظت کا فیصلہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب ریاست کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ رپورٹ میں لاء کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف تعصب پھیلانے اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے میں 'غیر ملکی طاقتوں' کا ہاتھ ہے۔ اسے روکنے کے لیے دفعہ 124 اے کا نفاذ بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Colonial Era Sedition Law بغاوت کے قانون پر نظرثانی کا کام جاری، مرکز

آرٹیکل 19(2) کے تحت بغاوت کو ایک 'معقول پابندی' کے طور پر بیان کرتے ہوئے لاء کمیشن نے نوٹ کیا کہ دفعہ 124A کی آئینی حیثیت کے بارے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ قانون 'آئینی' ہے کیونکہ اس کے تحت لگائی گئی پابندیاں 'مناسب پابندیاں' ہیں۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یو اے پی اے اور این ایس اے جیسے قوانین خاص قوانین ہیں جو ریاست کو نشانہ بنائے جانے والے جرائم کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بغاوت کا قانون، قانون کے ذریعے قائم جمہوری طور پر منتخب حکومت کو پرتشدد، غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ختم کرنے سے روکتا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ صرف اس لیے کہ یہ قانون 'نوآبادیاتی' دور کا ہے، اس لیے اسے منسوخ کرنے کا 'درست بنیاد' نہیں ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2023, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.