ETV Bharat / bharat

Last Rites of Mulayam Singh Yadav نم آنکھوں کے ساتھ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ادا

سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو ان کے آبائی گاؤں سیفائی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نم آنکھوں کے ساتھ ان کے بیٹے اکھلیش نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ Last ritesLast Rites of Mulayam Singh Yadav

نم آنکھوں کے ساتھ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ادا

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 4:08 PM IST

Updated : Oct 11, 2022, 5:23 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو ان کے آبائی گاؤں سیفائی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نم آنکھوں کے ساتھ ان کے بیٹے اکھلیش نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ نیتا جی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئیں۔ ملائم سنگھ یادو کا پیر کو انتقال ہو گیا۔ 82 سال کی عمر میں انہوں نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں آخری سانس لی۔ Last rites of Mulayam Singh Yadav

بتا دیں کہ ملائم سنگھ یادو کی لاش پیر کے روز گروگرام سے سیفائی لائی گئی تھی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے سیفائی پہنچے تھے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ امت شاہ نے گروگرام کے میدانتا ہسپتال پہنچ کر نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ملائم سنگھ یادو نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ بابا رام دیو، شرد پاور، پرفل پٹیل، انل امبانی بھی سیفئی پہنچے۔ ہیمنت سورین، اوم برلا، کے سی آر، کمل ناتھ سمیت کئی مرکزی وزراء نے خراج عقیدت پیش کیا۔

معلومات کے مطابق ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی، مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل، بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ملکارجن کھڑگے، دونوں یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو موریہ اور برجیش پاٹھک شریک ہوئے۔ کانگریس کی جانب سے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ کل شام سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان بھی ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے آبائی گاؤں سیفائی پہنچے۔ اس دوران ان کے بیٹے عبداللہ اعظم بھی ان کے ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ سماج وادی سرپرست اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کا پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ ملائم سنگھ یادو کو کچھ دن پہلے پیشاب میں انفیکشن، بلڈ پریشر اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتا دیں کہ اکھلیش یادو نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سب کے ہر دل عزیز اور عوامی رہنما ملائم سنگھ یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفائی گاؤں میں ایک کسان خاندان میں اپنی آنکھیں کھولیں۔ ان کے والد کا نام سوگھر سنگھ یادو اور ماں کا نام مورتی دیوی ہے۔ انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ریسلنگ سے کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ملائم سنگھ یادو انٹر کالج میں کچھ عرصے تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیا۔ ملائم سنگھ یادو سنہ 1967 میں پہلی بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: Mulayam Singh Yadav Death ملائم سنگھ کی لاش سیفائی پہنچی، سی ایم یوگی کا خراج عقیدت

سنہ 1977 میں پہلی بار اتر پردیش کی جنتا پارٹی حکومت میں وزیر مملکت بنے۔ ملائم، جو چرن سنگھ کے قریبی تھے سنہ 1980 میں لوک دل کے صدر بنے اور 1982 میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1989 میں جنتا دل کی جیت کے بعد پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 1992 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی بنائی اور 1993 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 2003 میں وہ تیسری بار یوپی کے سی ایم بنے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے گنور اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Last Updated : Oct 11, 2022, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.