ETV Bharat / bharat

جمعیت علماء ہند کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین و دیگر خدمات فراہم کرنے میں مصروف - jamiat youth club

جمعیت علماء ہند کی ٹیم خاص طور پر ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جنہیں اس مشکل وقت میں ان کے رشتے دار اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔

جمعیت علماء ہند کی جانب سے کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:04 PM IST

کورونا وائرس کی اس مہلک وبا کے دوران جہاں اپنے رشتہ دار بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ وہیں جمعیت علماء ہند کا یوتھ کلب ایسے ضرورتمندوں کے لیے آگے آیا ہے۔

جمعیت علماء ہند کی جانب سے کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات

جن افراد کا انتقال کرونا وائرس سے ہو رہا ہے اور ان کے اہل خانہ ان کی آخری رسومات ادا کرنے سے قاصر ہیں ایسے لوگوں کے لیے جمعیت نے مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ جمعیت کی ٹیم خاص طور پر ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جنہیں اس مشکل وقت میں ان کے رشتے دار اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔

جمعیت یوتھ کلب نہ صرف ضرورت مندوں تک راشن مہیا کراتا ہے بلکہ مریضوں کے لیے آکسیجن سلنڈر اور مفت ایمبولنس سروس بھی دستیاب کرا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر کورونا وائرس سے کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو ان کی آخری رسومات بھی ادا کرتا ہے۔

دہلی جمعیت کی ان خدمات کی قیادت کر رہے مولانا ضیاء اللہ قاسمی نے بتایا کہ گذشتہ برس 3990 افراد کی آخری رسومات جمعیت کے ذریعے ادا کی گئی تھی جبکہ اب بھی روزانہ تقریبا 10 افراد کی دہلی کے جدید قبرستان میں تدفین جمعیت کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے اس دور میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر 10 ہزار افراد آکسیجن سلنڈر اور ایمبولینس سروس سے فیضیاب ہو چکے ہیں اور ان اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.