بہار میں لالو پرساد یادو وچار منچ کو قومی ہم آہنگی اور ترقی و خوشحالی کے لیے قائم کیا گیا ہے، اس منچ کی ریاستی سطح پر محمد ممشاد کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ منچ کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے سبھی اضلاع میں منچ کی توسیع کی گئی ہے۔
لالو وچار منچ کے ریاستی صدر ممشاد اشرف نے کہا کہ ملک میں ترقی و خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب یہاں کی حکومت ڈکٹیٹر شپ سے باہر نکلے گی۔
انہوں نے کہا کہ لالو وچار منچ کی سابق کمیٹی کے باعث منچ کے مقصد کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لالو پرساد یادو کسی فرد واحد کا نام نہیں ہے بلکہ یہ مشن غربت اور افلاس سے نجات حاصل کرنے اور بے راہ روی کا شکار حکومت کو آئینہ دیکھانے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مرکزی حکومت کا رویہ بدل گیا ہے، وہ ایک مخصوص پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ ایک خاص طبقے کو پریشان کرنا اور ظلم و زیادتی کا نشانہ بنانے والی حکومت بن کر رہ گئی ہے، اگر حکومت کو بہتر طریقہ سے چلانا ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو آئین کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لالو وچار منچ کے حوالے سے کہا کہ حقیقت ہے کہ 20 برسوں بعد بھی یہ منچ مقبولیت اور شہرت حاصل نہیں کرسکا، اسکی وجہ یہ ہے کہ سابق کمیٹیوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام نہیں دی ہے۔ یہ آر جے ڈی کا ایک اہم سماجی شعبہ ہے جو لالو پرساد یادو کے نظریات پر کام کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بدحال: لالو
اس موقع پر آرجے ڈی کی رہنما انیتا یادو نے کہا کہ لالو یادو سبھی ذات و برادری اور مذہب کے ماننے والوں کو ایک ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو کی مقبولیت سے گھبرا کر انہیں جیل میں قید کیا گیا تھا۔