ETV Bharat / bharat

Lal Bahadur Shastri Death Anniversary لال بہادر شاستری کو اے ایم یو نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا تھا - لال بہادر شاستری کی برسی

بھارت کے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے 19 دسمبر 1964 کو کانوکیشن میں 'ڈاکٹریٹ آف لاء' کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔ لال بہادر شاستری بھارت کے دوسرے وزیر اعظم تھے، ان کی پیدائش 2 اکتوبر 1904 کو مغل سرائے میں ہوئی جب کہ 11 جنوری 1966 کو ازبکستان میں ان کا انتقال ہوا تھا۔ AMU Conferred Lal Bahadur Shastri with Doctorate Degree

Lal Bahadur Shastri Death Anniversary
لال بہادر شاستری
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 2:22 PM IST

اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار

علی گڑھ: بھارت کے سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کے 57ویں یوم وفات کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ لال بہادر شاستری علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کانوکیشن میں وزیراعظم کی حیثیت سے شرکت کرنے والے آخری وزیر اعظم ہیں۔ وہ 19 دسمبر 1964 میں علیگڑھ تشریف لائے تھے۔ ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ لال بہادر شاستری کو اے ایم یو نے 'ڈاکٹریٹ آف لاء' کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا تھا اس وقت اے ایم یو کے وائس چانسلر بدرالدین طیب جی تھے اور کانوکیشن کی صدارت نواب چھتاری نے کی تھی۔

Lal Bahadur Shastri Death Anniversary
لال بہادر شاستری کو اے ایم یو نے ڈاکٹریٹ سے نوازا

اس موقع پر لال بہادر شاستری نے یونیورسٹی کے سرسید ہال میں طلبہ کے ساتھ ایک گروپ تصویر بھی کھینچوائی تھی جو آج بھی موجود ہے، اسی لیے لال بہادر شاستری کا علیگڑھ سے بھی تعلق رہا ہے۔ واضح رہے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی اے ایم یو کی صد سالہ تقریب میں 22 دسمبر 2020 کو مہمان خصوصی کی حیثیت آن لائن شرکت کی تھی۔ اس دوران وزیر اعظم نے خطاب میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو 'مِنی انڈیا' کہا تھا۔ واضح رہے کہ آج ملک کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی برسی ہے۔ جے کسان، جے جوان کا نعرہ دینے والے شاستری جی نے 11 جنوری 1966 کو تاشقند میں آخری سانس لی تھی۔

لال بہادر شاستری کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ موثر قیادت کے ساتھ گاندھیائی رہنما تھے اور سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔ سنہ 1965 میں جب بھارت نے پاکستان کو جنگ میں شکست دی تھی تب لال بہادر شاستری ملک کے وزیر اعظم تھے۔ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری 2 اکتوبر 1904 کو مغل سرائے، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کا نام رام دلاری اور والد کا نام منشی پرساد سریواستو تھا۔ شاستری جی کی بیوی کا نام للیتا دیوی تھا۔ انہوں نے کاشی ودیا پیٹھ سے گریجویشن کیا۔

Lal Bahadur Shastri Death Anniversary
لال بہادر شاستری کی اے ایم یو طلبہ کے ساتھ سرسید ہال میں گروپ تصویر

یہ بھی پڑھیں: ملک دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش پر خصوصی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.