ETV Bharat / bharat

Lakhimpur Violence Case آشیش مشرا کی ضمانت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ آج لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرے گا۔ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری ضلع کے ٹکونیا تھانہ علاقے میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو ایک کار نے کچل دیا تھا جس میں چار کسانوں کی موت ہوگئی تھی، اس کار میں آشیش مشرا بھی موجود تھے۔Supreme Court on Ashish Mishra Bail

آشیش مشرا کی ضمانت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 10:17 AM IST

دہلی: لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ آشیش مشرا کی کار اس قافلے کا حصہ تھی، جس نے گزشتہ سال لکھیم پور کھیری میں احتجاج کر رہے چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کو کچل دیا تھا۔ آشیش قتل اور سازش کیس کا اہم ملزم ہے۔lakhimpur violence case hearing on ashish mishra s bail plea in supreme court

آشیش مشرا نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے آشیش مشرا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری ضلع کے ٹکونیا تھانہ علاقے میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو ایک کار نے کچل دیا تھا جس میں چار کسانوں کی موت ہوگئی تھی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے علاقے کے دورے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اتر پردیش پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق چار کسانوں کو ایک ایس یو وی نے کچل دیا۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل کسانوں نے مبینہ طور پر ڈرائیور اور بی جے پی کے دو کارکنوں کو مار مار کر ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں:۔ Lakhimpur Kheri Violence Case: الہ آباد ہائی کورٹ سے آشش مشرا کی ضمانت عرضی خارج

اس سے پہلے مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے سخت ریمارک کیا تھا کہ لکھیم پور معاملے میں 4 کسانوں کی موت ہوئی تھی۔ ملزم کی گاڑی وہاں موجود تھی، یہ سب سے بڑی حقیقت ہے۔ یہ معاملہ سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ آشیش مشرا کی طرف سے سینئر وکیل گوپال چترویدی، متاثرین کی طرف سے کملجیت رکھڈا، ریاستی حکومت کی طرف سے اے اے جی ونود شاہی موجود تھے۔ اس کے بعد آشیش مشرا نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.