اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو پولیس ریمانڈ کے درمیان ڈینگو ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آشیش کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں جیل کے ہی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
وہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا شوگر لیول بھی بڑھ گیا ہے۔
جس کے نتیجے میں ایس آئی ٹی نے ان سے پوچھ گچھ نہیں کی کیونکہ وہ طبی لحاظ سے فٹ نہیں تھا اور اسے جیل ہی کے اسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ملزم آشیش کو لکھنؤ شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی اپیندر اگروال اور اے ایس پی ارون کمار سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'ثبوت ہونے کے بعد بھی آشیش مشرا کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں؟'
واضح رہے کہ مرکزی ملزم آشیش مشرا عرف مونو، جو 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری کے تکونیہ میں کسانوں پر کار چڑھانے کا الزام میں جیل میں بند ہے۔