نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں خواتین پر مظالم کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور ریاستی حکومت اس معاملے میں بے بس ہے۔Priyanka On Dalit sisters found Hanging in UP
انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف مظالم کا تازہ معاملہ لکھیم پور کھیری کا ہے جہاں ایک دلت خاندان کی دو بہنوں کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشیں ملنے سے پہلے انہیں دن دیہاڑے اغوا کیا گیا تھا۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کیا، 'لکھیم پور (اتر پردیش) میں دو بہنوں کے قتل کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کو دن دیہاڑے اغوا کیا گیا تھا۔ امن و امان کی صورتحال پرریاست کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، 'روزانہ اخبارات اور ٹی وی میں جھوٹے اشتہارات دینے سے امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی۔ یوپی میں خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم کیوں بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کب جاگے گی؟
وہیں عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہا، 'لکھیم پور کھیری میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دلت سماج کی دو بچیوں کی لاشیں پھندے پر لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ لواحقین ان پر بے رحمانہ قتل کا الزام لگا رہے ہیں۔ لوگ اس واقعہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ واقعہ آدتیہ ناتھ کے بیٹی بچاؤ نعرے کو بے نقاب کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Priyanka Gandhi on Bharat Jodo Yatra لوگ بھارت جوڑو یاترا سے پرجوش، پرینکا گاندھی
یواین آئی