وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی راجدھانی نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں COVID-19 ویکسین کی اپنی پہلی خوراک لی۔
نرس پی نِویدا، جو پڈوچیری سے تعلق رکھتی ہیں، نے وزیر اعظم کو بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین لگائی۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور نرس روزمّا انِل نے اس دوران ان کی مدد کی۔
نِویدانے کہا کہ 'ٹیکہ لگانے کے بعد سر (وزیر اعظم) نے کہا: لگا بھی دیا اور پتا بھی نہیں چلا۔ جبکہ نرس روزمّا نے کہا کہ وزیر اعظم اس عمل کے دوران کافی آرام دہ اور پرسکون تھے۔
وزیر اعظم نے ویکسین کی پہلی خوراک لینے کی اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ ایک آسامی 'گمچھا' کے ساتھ پرسکون نظر آرہے ہیں اور ٹیکہ لگانے کے دوران ان کے چہرے پر مسکراہٹ قائم ہے۔
ان سب کے درمیان دلچسپ بات یہ ہے کہ پڈوچیری، آسام اور کیرالہ میں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں۔