مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تمام وارڈوں میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہیں کیونکہ 19 دسمبر کو کالکاتا میونسپل کارپوریشن کا انتخاب Election of Kolkata Municipal Corporation ہونا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے اپنے بنیادی مسائل کے حل کا انتظار ہوتا ہے۔ وہ اپنی اپنی پریشانیوں سے نجات چاہتے ہیں، لیکن حکمراں جماعت نے اس کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں عوام کی خدمت انجام دینے کا موقع ملتا ہے، تو وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے، کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ لوگ کیا جاہتے ہیں۔
کانگریس کے امیدوار کے مطابق وہ بڑے بڑے وعدے نہیں کر رہے ہیں، زمینی سطح پر رہ کر عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف سیٹنگ کاؤنسلر قیصر جمیل نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں عوام کے لیے فلاح و بہبود کے اتنے کام کیے ہیں جس سے ان کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان سے کچھ جو ہوسکتا ہے وہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ تنہا تمام مسائل حل نہیں کر سکتا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔ ان کے کاموں کی بنیاد پر ہی ان کی پارٹی کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے اور مستقبل میں بھی ملے گی۔