نئی دہلی: مودی سرکار کی مرکزی کابینہ کے بڑے ردوبدل سے پہلے مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار، رمیش پوکھریال نشنک، سدانند گوڑا اور دیبوشری چودھری نے بدھ کے روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے بعد ان وزرا نے استعفیٰ دیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔
مسٹر سنتوش کمار گنگوار وزارت محنت وروزگار، مسٹر رمیش پوکھریال نشنک وزارت تعلیم، مسٹر سدانند گوڑا وزارت کیمیکل اور محترمہ دیبو چودھری خواتین و ترقیات اطفال کے قلمدان سنبھال رہی تھیں۔
یو این آئی