ETV Bharat / bharat

اندور ہجومی تشدد معاملہ: پیٹنے والوں کو سرحد پر جاکر طاقت دکھانے کی نصیحت - کانگریس کے ترجمان کے کے مشرا

یوپی کے ہردوئی سے تعلق رکھنے والا تسلیم جو چوڑیاں بیچنے کے لیے اندور پہنچا تھا۔ جہاں کچھ شرپسند عناصر نے اس کی ذات اور نام پوچھ کرکے اس کو زدوکوب کیا جس پر کمار وشواس نے پیٹنے والوں کو سرحد پر جاکر طاقت دکھانے کی نصیحت کی اور ریاستی حکومت کو بھی نصیحت کی ہے۔

kumar vishwas and narottam mishra reaction on mob lynching case in indore
اندور ہجومی تشدد معاملہ پر کمار وشواس، عمران پرتاب گڑھی اور نروتم مشرا کا ردعمل
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 2:31 PM IST

Updated : Aug 23, 2021, 3:17 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک مسلم چوڑی بیچنے والے شخص کا نام اور ذات معلوم کرکے زدوکوب کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ یہ واقعہ اتوار 22 اگست کو گووند نگر کے بنگنگا علاقے کا بتایا جارہا ہے۔ کمار وشواس نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایک چوڑیاں فروخت کرنے والے کو گھیر کر مارنے والے یہ درجن بھر لوگ اگر اتنے ہی بہادر ہیں تو ذرا بارڈر پر جاکر دشمن کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کریں۔

tweet of kumar vishwas
کمار وشواس کا ٹویٹ

انھوں نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ شیوراج سنگھ چوہان اس کھلی انارکی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ آئین کے خلاف جانے والا کوئی بھی مذہب ہو وہ ملک دشمن ہے۔ قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے۔

وہیں اس پورے معاملے میں ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ ملزم ہندو نام سے چوڑیاں فروخت کرتا تھا جب کہ اس کا تعلق کسی اور کمیونٹی سے تھا۔ اس سے دو آدھار کارڈ بھی فراہم ہوئے ہیں۔

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا

اس معاملے میں دونوں فریقوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ فی الحال سینٹرل کوتوالی پولیس نے 14 دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

کانگریس کے ترجمان کے کے مشرا نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'اندور کی یہ ویڈیو بھگوا طالبان کی ہے، چوڑیاں بیچنے والے ایک مسلمان نوجوان کو جس نفرت انگیز زبان اور نسلی طنز کے ساتھ ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کیا یہ دہشت گردی ہے یا قوم پرستی؟ کیا کارروائی کی جائے گی یا کرتے کا رنگ دیکھ کر انھیں "ہندو رتن" سے نوازا جائے گا؟ آپ ملک کو کہاں لے جارہے ہیں؟

tweet of kk mishra
کے کے مشرا کا ٹویٹ

کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاب گڑھی نے بھی ہجومی تشدد کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ’’ یہ ویڈیو افغانستان کی نہیں بلکہ آج اندور کی ہے۔ شیوراج سنگھ جی کے خوابوں کے مدھیہ پردیش میں چوڑیاں بیچنے والے مسلمان کا سامان لوٹ کر سرعام زدوکوب کیا جاتا ہے۔ نریندر مودی جی کیا آپ یہی ہندوستان بنانا چاہتے تھے؟ ان دہشت گردوں کے خلاف کب کارروائی کی جائے گی؟‘‘

tweet of imran
عمران پرتاب گڑھی کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: Mob lynching: اندور میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

ذرائع کے مطابق تسلیم نامی نوجوان یوپی کے ہردوئی کا رہائشی ہے اور وہ چوڑیاں فروخت کرنے اندور پہنچا تھا۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ چوڑیاں بیچتے ہوئے جارہا تھا اور اس نے راستے میں کچھ خواتین کو چوڑیاں دکھانا شروع کیں اور اس دوران اچانک کچھ لوگوں نے اس کی پٹائی کی۔

متاثرہ شخص کے مطابق اتوار کی دوپہر 2 بجے کے بعد وہ گووند کالونی میں چوڑیاں فروخت کررہا تھا، اس دوران کچھ لوگوں نے اس کی پٹائی کی اور اس کے پیسے بھی چھین لیے۔

مار پیٹ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد سینٹرل کوتوالی پولیس نے 14 دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

سابق ایس پی آسوتوش باگڑی نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو بنگنگا تھانہ علاقہ کی ہے۔ جس میں ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہم ملزم کو جلد گرفتار کر لینگے، مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

فی الحال ویڈیو کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس پورے معاملے میں مختلف دفعات کے تحت ساڑھے بارہ بجے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ویڈیو کی بنیاد پر ان کی شناخت کی جارہی ہے۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.