بھارتی کپتان کی جانب سے اس میچ کے لیے چار بدلاؤ کیے گئے تھے جس میں قابل ذکر یوزویندر چہل کی جگہ کلدیپ یادو کو جگہ دی گئی تھی۔ اور انہوں نے اوسط گیند بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔
جس پر گاوسکر کا ماننا ہے کہ کلدیپ نے اپنی دھار کو پالیا ہے، میچ کے درمیان کلدیپ اچھی تال میں نظر آئے اور بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کلدیپ یادو کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔
گاوسکر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ انہیں پہلے میچ میں آزمایا جاسکتا ہے جو اپنی قابلیت کو ثابت کرسکتے ہیں‘۔ یاد رہے کہ کلدیپ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 10 اوورس میں 57 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔
’انہوں نے کنگارو بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ ساتھ ہی کرس گرین کو اپنا شکار بھی بنایا۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی قابلیت دکھانے کے لیے اپنی لے کو پالیا ہے‘۔
آپ کو بتادیں کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 ڈسمبر جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔