ETV Bharat / bharat

Kozhikode Train Fire Case کوزی کوڈ ٹرین معاملہ، سیفی کو 14 دنوں کو پولیس ریمانڈ - کوزی کوڈ نیوز

کوزی کوڈ ٹرین کیس میں گرفتار کیے گئے شاہ رخ سیفی کو 20 اپریل تک پولیس ریمانڈ میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ سیفی فی الحال ہسپتال میں داخل ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 12:40 PM IST

Updated : Apr 7, 2023, 10:17 PM IST

کوزی کوڈ: ٹرین آتشزدگی کیس میں گرفتار کیے گئے شاہ رخ سیفی کو 20 اپریل تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے کوزی کوڈ میڈیکل کالج جا کر تمام کارروائی مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ سیفی کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ جگر کا فنکشن ٹیسٹ نارمل ہے۔ ایل ایف ٹی رپورٹ کے مطابق، سیفی کی صحت کے کوئی سنگین مسائل نہیں ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ رخ سیفی کو آج جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ تفتیشی ٹیم آج عدالت میں تحویل کی درخواست جمع کرانے والے ہیں۔یاد رہے کہ سیفی کو جگر کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا تھا۔ جس کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں نارمل رپورٹ آئی ہے۔فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے جسم پر زخم چار دن پرانے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ یہ چوٹ چلتی ٹرین سے گرنے سے ہوئی ہو گی۔ پولیس نے کل اس کی تصدیق کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کیرالہ کے کوزی کوڈ ٹرین میں آگ لگانے کے معاملے میں مہاراشٹر سے پولیس نے شاہ رخ سیفی نام کے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس پر ایک مسافر پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کا الزام ہے۔ بتادیں کہ مشتبہ شخص نے کوزی کوڈ ضلع کے ایلاتور کے قریب الاپوزا-کنور ایگزیکٹیو ایکسپریس ٹرین کے ڈی ون ڈبے میں مسافروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے مہاراشٹر اے ٹی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ سنٹرل انٹیلی جنس اور اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے مہاراشٹر کے رتناگیری سے کوزی کوڈ ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ کے مفرور مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد کیرالہ پولیس رتنا گیری پہنچی اور اسے کوزی کوڈ لائی جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ وہیں سیفی کو آج ہستپال سے ڈسچارج کرکے اسے جیل منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Kozhikode Train Fire Case کوزی کوڈ ٹرین آتشزدگی معاملے میں ایک مشتبہ ملزم گرفتار

Last Updated : Apr 7, 2023, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.