نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی وزراء اور لیڈران نے ہفتے کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر ان کی سمادھی ’سدایو اٹل‘ پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا Leaders Pay Homage to Vajpayee۔
مودی نے آنجہانی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’محترم اٹل جی کو ان کی سالگرہ پرسلام۔ ان کی ملک کے لئے خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ‘‘Prime Minister Narendra Modi Twitte on Atal Bihari Vajpayee۔
اوم پرکاش برلا نے ٹویٹ پر لکھا ''مسٹر واجپئی پورے ہندوستان کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے۔ ان کی فکر اور زندگی کی جدوجہد کی کہانی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہے‘‘۔ Om Prakash Birla Twitte on Vajpyee۔
جے پی نڈا نے کہا ’’ مادر وطن کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرنے والے ہم سب کے رہنما آنجہانی واجپئی کی سالگرہ پر، ان کی سمادھی’ سدیو اٹل ‘جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔JP Nadda Pay Homage to Vajpayee.
راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’میں اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک عظیم قوم پرست تھے جنہوں نے ایک نامور مقرر، ایک شاعر، ایک قابل منتظم اور ایک قابل ذکر اصلاح پسند کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ ہندوستان کی عوامی زندگی میں اٹل جی کے تعاون کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ Rajnath Singh on Vajapee.
مزید پڑھیں:
مسٹر شاہ نے بھی آنجہانی واجپئی کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا ’’مادر وطن کی خدمت کو زندگی کا مقصد بنا کر اٹل جی نے اپنے غیر متزلزل اصولوں اور حیرت انگیز لگن کے ساتھ انتیودیا اور گڈ گورننس کا تصور پیش کر کے ہندوستانی سیاست کو ایک نئی سمت دی۔ ایسے محب وطن اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سالگرہ پر سلام۔ مسٹر واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو ہوئی تھی۔ نوے کی دہائی میں وہ بی جے پی کی اہم شخصیت کے طور پر ابھرے اور بی جے پی کی قیادت میں مرکز میں پہلی بار وزیر اعظم بنے۔
(یو این آئی)