ETV Bharat / bharat

کولکتہ کی علینا فرید کا تاریخی کارنامہ - ثانیہ مرزا

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کی علینا فرید نے انڈر 14 کی لڑکیوں کے زمرے میں قومی لان ٹینس چمپیئنز شپ ٹورنامنٹ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ بنگال کی پہلی مسلم لڑکی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ علینا نے ان لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے جو اپنی قوم اور ملت کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

کولکتہ کی علینا فرید کا تاریخی کارنامہ
کولکتہ کی علینا فرید کا تاریخی کارنامہ
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 3:24 PM IST

عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ مسلم لڑکیوں میں کھیل کود کو لیکر بہت زیادہ رجحان نہیں پایا جاتا ہے، خاص طور پر ٹینس جیسے کھیل میں۔ یہ ثانیہ مرزا کی بہتر کارکردگی ہے کہ ان کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے بعد سے مسلم معاشرے میں ٹینس جیسے کھیل پر باتیں ہونے لگیں لیکن ثانیہ مرزا کے بعد پھر کوئی بڑا مسلم نام سامنے نہیں آیا۔

کولکتہ کی علینا فرید کا تاریخی کارنامہ

کولکاتا کی علینا فرید چند روز قبل ہی آل انڈیا ٹینس انڈر 14 چمپیئن شپ جیت کر آئی ہیں۔ کولکاتا کے شمس الہدیٰ اسٹریٹ میں رہنے والی 12 سالہ علینا فرید نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ صرف 12 سال کی عمر میں علینا کی کامیابی قابل تحسین ہے۔ علینا فرید اپنے ہی والد کے قائم کردہ ٹینس کوچنگ کلب 'دی ٹینس ٹری' جو کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں موجود ہے مشق کرتی ہیں۔ علینا کی اس کامیابی پر ای ٹی وی بھارت نے علینا اور ان کے والد سے تفصیلی گفتگو کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے علینا فرید نے کہا کہ آل انڈیا انڈر 14 چمپیئن شپ جیتنے پر کافی خوشی ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ مسلسل محنت کرنے کا پھل ملا ہے اور جب اس طرح کی کامیابی ملتی ہے لگتا ہے محنت ضائع نہیں ہوئی، علینا نے بتایا کہ وہ دن میں ڈیڑھ گھنٹے فٹنس ٹریننگ کرتی ہیں اور دو گھنٹے ٹینس کی مشق کرتی ہیں۔ ان کے رول ماڈل رافیل نڈال ہے اور خاتون کھلاڑی کے طور پر سیمونا ہالیپ کو پسند کرتی ہیں۔

علینا نے کہا کہ ان کے لئے یہ بہت اچھا ہے کہ ان کے والد ہی ان کے کوچ ہیں، اسی لئے ان کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ وہ مجھے کھیل کی ساری باریکیاں بہت اچھے سے بتاتے ہیں۔ تھوڑے سخت ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ میری بھلائی کے لئے ایسا کرتے ہیں۔

علینا مستقبل میں ایک بڑی ٹینس کھلاڑی بننا چاہتی ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تین چار سال سے ٹینس کھیل رہی ہیں اور مستقبل میں بڑے بڑے ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتی ہیں۔ ٹینس کھیلنے کا شوق اپنے والد کو دیکھ کر پیدا ہوا ہے۔ وہ خود ایک بہت اچھے ٹینس کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ علینا نے بتایا کے ٹینس کورٹ میں تو والد مجھے ساری باریکیاں سمجھاتے ہی ہیں لیکن گھر میں بھی میں وہ مجھے ٹینس کے متعلق کئی اہم باتیں بتاتے ہیں۔

علینا فرید کے والد فرید عالم نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیٹی کی کامیابی پر بہت خوش ہوں لیکن یہ کافی نہیں ہے، سفر ابھی بہت لمبا ہے۔ قومی کھیل سے بین الاقوامی سطح تک پہچنے کا سفر بہت مشکل اور طویل بھی ہے۔ اس کامیابی سے مطمئن نہیں ہونا چاہئے، ایک یا دو ٹورنامنٹ جیت کر زیادہ خوش نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کا نصب العین کیا ہے۔ اس کو یاد رکھنا چاہئے کہ اسے ملک کے لئے عالمی سطح کے کھیل میں میڈل لانا ہے۔ چاہے وہ اولمپک ہو یا پھر فیڈ کپ ہو۔ گرانڈ سلیم ہو یا آسٹریلین اوپن ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کے مشق اور روٹین پر بہت خیال رکھنا پڑتا ہے اور آرام بھی بہت ضروری ہے۔ اس لئے اس کا جو شیڈول ہے اگر ایک دن مشق زیادہ سخت ہوئی تو دوسرے دن اس کو زیادہ آرام دیا جاتا ہے۔ اگر چار گھنٹے کا مشق ہوتی ہے تو دوسری مشق کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہوتا ہے کیونکہ آرام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ ایک ہفتے میں 24 گھنٹے کی ٹینس کی مشق ہوتی ہے اور فٹنس ٹریننگ چھ سے سات گھنٹے کی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک طرف جہاں اپنی بیٹی کی محنت کو دیکھنا آسان ہے تو وہیں یہ بہت مشکل بھی ہے کیونکہ جہاں کوچ کو رہنا ہے۔ وہاں والد کو نہیں رہنا چاہئے اور جہاں والد کو ہونا چاہئے وہاں کوچ نہ ہو۔ اس کے ذہن میں کیا چل رہا ہے اس کے جذبات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور یہ بہت مشکل کام ہے۔

مزید پڑھیں: ندا فاضلی کا یوم پیدائش: کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی 12 سال کے کھلاڑیوں کی فہرست میں پورے ملک میں 24 نمبر پر ہے اور 14 برس کے کھلاڑیوں کی فہرست میں پورے ملک میں 116واں رینک پر ہے۔ ابھی اس کے پاس پہلے دس میں جگہ بنانے کے لئے دو تین سال کا وقت ہے۔ 16 سال کی عمر تک اسی طرح سب کچھ چلتا رہا تو فیڈریشن کپ میں اس کو خاتون کھلاڑیوں میں جگہ مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح کی کھلاڑی بننے کا معاملہ ایک سلسلہ وار مرحلہ ہے۔ ہم نے دیکھا کہ ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی خاتون کھلاڑی تھیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ کیا۔ علینا کے لئے وہ ایک رول ماڈل ہوسکتی ہیں ان کو دیکھ کر وہ بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں اور اس کے لئے محرک ثابت ہوسکتی ہیں۔

علینا کی فٹنس ٹرینر طیب عالم نے بتایا کہ علینا کے فٹنس پر روزانہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے کام کیا جاتا ہے، علینا کی کھیل میں کوئی کمی نظر آتی ہے تو اس کو دور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علینا میں عزم بہت ہے، کسی چیز خو بہت جلد سمجھ لیتی ہے اور کبھی بھی حوصلہ نہیں ہارتی ہے اور یہی اس کو دوسروں سے الگ کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.