ETV Bharat / bharat

Amritpal Singh Arrested امرت پال سنگھ کون ہے؟ - پنجاب نیوز

خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جانیے امرت پال سنگھ کون ہے اور وہ کیسے پولیس کی ریڈار پر آیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 12:22 PM IST

چنڈی گڑھ: خالصتان کے حامی اور مفرور امرت پال سنگھ کو گرفتار کو پنجاب پولیس نے موگا گوردوارہ سے گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس نے 18 مارچ سے مفرور قرار دیا تھا، جس کے لیے پنجاب پولیس اور دیگر ریاستوں کی پولیس اسے تلاش کررہی تھی۔

امرت پال جلو پور کھیرا کا رہنے والا ہے:

امرت پال بابا بکالا تحصیل کے گاؤں جلو پور کھیرا کا رہنے والا ہے اور اس نے پالی ٹیکنک کالج، کپورتھلا سے تعلیم حاصل کی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد امرت پال سنگھ دبئی چلا گیا جہاں اس نے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کیا، امرت پال دیپ سدھو کی موت کے بعد ہی سرخیوں میں آیا۔

امرت پال اچانک ہی سرخیوں میں آگیا :

امرت پال سنگھ ایک ایسا نام ہے جو اچانک سرخیوں میں آیا۔ آنجہانی اداکار دیپ سدھو کی موت کے بعد 'وارث پنجاب دے' کے سربراہ کے طور پر امرت پال سنگھ کے نام کا اعلان کیا گیا۔ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار دیپ سدھو کی تنظیم کی تمام ذمہ داریاں امرت پال سنبھال رہے تھے۔ اس لیے وہ انٹیلی جنس سسٹم کے ریڈار پر رہے جس کی وجہ سے امرت پال پر ہر طرف سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

بیان بازی کی وجہ سے امرت پال پولیس کی ریڈار پر :

امرت پال جلسوں میں تیز بیان بازی کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ پنجاب کی سیاست میں ہمیشہ موضوع بحث رہتے تھے۔ امرت پال سنگھ کی کئی مرتبہ مخالفت ہوچکی ہے۔ گرودوارہ صاحب میں کرسیوں کو ہٹانے اور صوفوں کو آگ لگانے پر بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ پھر اجنالہ کا واقعہ پیش آیا۔ مقدمہ واپس لینے اور ساتھیوں کی رہائی کے لیے تھانے کے باہر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ بھیڑ پرتشدد ہو گئی اور امرت پال کے ساتھیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ یقیناً اس وقت پولیس نے سب کچھ مان لیا اور امرت پال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : Amritpal Arrested خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.