جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز کشتواڑ میں ایک حساس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی۔
عہدیداروں نے کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ کلپ میں گائے کی جلد دکھائی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کلپ سے علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کشتواڑ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور چند مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد یہ منظر عام پر آیا کہ یہ ویڈیو مبینہ طور پر کشتواڑ کے پامر علاقے میں ایک نالہ کے قریب فلیمائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاگل کتے کو ڈھنڈے سے مار نے کا ویڈیو وائرل