اتوار کے روز نیپال طیارہ حادثے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ابھی تک 70 لاشوں کو برآمد کیا جاچکا ہے، جن میں پانچ بھارتی بھی شامل تھے۔ ان بھارتیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کو نیپال روانہ کردیا گیا ہے۔ انیل کمار راج بھر کے والد جو طیارہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں، نے کہا کہ حکومت انہیں نیپال کی سرحد پر لے جانے کا انتظام کر رہی ہے، ایک پولیس افسر اور ایک ریٹائرڈ اہلکار بھی ان کے ساتھ جا رہے ہیں۔
راج بھر کے والد نے کہا کہ اہلکار لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لاشیں اپنے ساتھ نہیں لائیں گے، حکومت اس کا انتظام کرے گی۔ غازی پور کی ضلع مجسٹریٹ حادثے کے بعد بھارتی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈی ایم کی ہدایت پر اے ڈی ایم ارون کمار سنگھ نے مقامی نائب تحصیلدار مجسٹریٹ اور ایک کانسٹیبل کے ساتھ مل کر لواحقین کو لاشوں کی شناخت کے لیے نیپال روانہ کیا۔ تمام رشتہ دار منگل کو نیپال پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Crashed Nepal Plane Black Box نیپال کے تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس برآمد
Nepal Plane Crash Video نیپال طیارہ حادثے سے قبل جہاز میں سوار یوپی کا نوجوان فیس بک پر لائیو تھا
نیپال میں لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اگر کسی وجہ سے لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی تو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کی جائے گی۔ ڈی ایم کے مطابق مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے ملنے والی رقم کی رسمی کارروائیاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ مالی امداد جلد لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔ ڈی ایم نے بتایا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو دو گاڑیوں میں نیپال روانہ کر دیا گیا ہے۔ لاشیں لانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔