سنگھو کنڈلی سرحد پر ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ جہاں 35 سالہ شخص کا ہاتھ کاٹ کر لاش کو بیریکیڈ پر لٹکادیا گیا۔ اس شخص کی لاش صبح کے وقت سنگھو بارڈر پر احتجاجی منچ کے قریب لٹکی ہوئی ملی۔
اس شخص کے جسم پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کے نشانات ہیں۔ ایک ہاتھ کلائی سے کاٹ دیا گیا ہے۔ صبح سے ہی کسان رہنماؤں کا ہجوم جائے وقوعہ پر جمع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہائی کورٹ بم بلاسٹ معاملے میں مشتبہ عسکریت پسند کا نیا انکشاف
پولیس کو بھی جائے وقوع کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ جائے وقوع پر کافی ہنگامہ ہے۔ صورتحال کشیدہ ہے۔ نہنگوں پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔