چندورتھی: تلنگانہ کے راجنا سریسیلا ضلع میں ایک لڑکی کو چند افراد نے مندر کے باہر سے اغوا کر لیا تھا۔ نامعلوم اغوا کار صبح کی اولین ساعتوں میں ایک کار میں آئے اور ضلع کے چندورتھی منڈل کے موڈاپلی میں شالنی نامی نوجوان لڑکی کو لے گئے۔ تاہم اس معاملے میں اس وقت نیا موڑ آیا جب لڑکی نے ایک ویڈیو شیئر کر کے اس میں بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے۔ بلکہ اس نے جانی نامی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔ واضح رہے کہ لڑکی کو اغوا کرنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوا تھا جس میں کچھ نوجوان لڑکی کو مندر کے باہر سے اغوا کر کے ایک کار میں لے گئے۔ Girl Kidnapped in Telangana
اغوا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی لڑکی نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ 'میں گزشتہ چار برسوں سے جانی سے محبت کرتی ہوں۔ جانی میری مرضی کے مطابق مجھے لے گیا۔ میں نے اپنی مرضی سے جانی سے شادی کی۔ میرے والدین میری شادی کسی اور سے کروانے کی کوشش کر رہے تھے تو میں نے جانی کو بلایا کہ وہ مجھے لینے آئے۔ لڑکی نے کہا کہ جس وقت جانی مجھے لینے آیا تب میں نے اسے نہیں پہچانا تھا کیوں کہ اس ماسک پہنا ہوا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ جانی ہے اور میں نے اس سے اپنی مرضی کے مطابق شادی کر لی۔