ETV Bharat / bharat

Sikh Family Murdered in USA کیلیفورنیا میں آٹھ ماہ کی بچی سمیت چار بھارتیوں کا قتل - California Sikh family kidnap case

امریکا کے کیلیفورنیا میں چار بھارتی نژاد افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 ماہ کی اروہی ڈھیری، اس کی والدہ 27 سالہ جسلین کور، والد 36 سالہ جسدیپ سنگھ اور اس کے چچا 39 سالہ امندیپ سنگھ شامل ہیں۔ Sikh Family Kidnapped And Murdered in USA

کیلیفورنیا میں آٹھ ماہ کی بچی سمیت چار بھارتیوں کا قتل

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 11:58 AM IST

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رواں ہفتے کے شروع میں اغوا ہونے والی بھارتی نژاد آٹھ ماہ کی بچی سمیت سکھ خاندان کے چاروں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس کی تصدیق وہاں کی پولیس نے کی ہے۔ فی الحال اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔ مرسڈ شیرف کے حکام نے 8 ماہ کی اروہی ڈھیری، ان کے والدین 27 سالہ جسلین کور، 36 سالہ جسدیپ سنگھ اور ان کے چچا 39 سالہ امندیپ سنگھ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہرسی پنڈ کے ہوشیار پور گاوں سے ہے۔ Sikh Family Kidnapped And Murdered in USA

حکام نے کہا کہ ایک فارم ورکر کو باغ کے قریب لاشیں ملی اور اس نے فوری طور پر حکام سے رابطہ کیا۔ تمام لاشیں ایک دوسرے کے قریب سے ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کے لیے جہنم میں ایک خاص جگہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کیلیفورنیا سے چار بھارتی نژاد افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی بچی بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Four Indians abducted in California امریکہ میں آٹھ ماہ کی بچی سمیت چار بھارتی نژاد افراد کا اغوا

مرسیڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، 39 سالہ امندیپ سنگھ کو ان کے آٹھ ماہ کی بچی آروہی ڈھیری کے ساتھ اغوا کیا گیا۔ مبینہ اغوا کی جگہ دکانوں اور ہوٹلوں سے بھرا ہوا علاقہ ہے۔ این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کو ابھی تک مشتبہ شخص کا نام اور اغوا کا مقصد معلوم نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کو مسلح اور خطرناک قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.