مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے جس میں ووٹرز کا جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دوپہر تین بجے تک ک 40 فیصد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ ضلع اور پولیس انتظامیہ نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے معقول انتظامات کیا ہے۔ ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران بھی پولنگ بوتھوں پر جا کر جائزہ لے رہے ہیں۔ کھتولی کی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں 369 بوتھوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے لیے 171 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ Bypoll For Khatauli Assembly in UP
ویب کاسٹنگ کی مدد سے 189 بوتھس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولنگ میں 1624 افسران و ملازمین مصروف عمل ہیں اور اس کے علاوہ حساس بوتھس پر تین سطحی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ انتخابات میں 3 لاکھ بارہ ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اس میں ایک پنک بوتھ اور 5 ماڈل بوتھ بنائے گئے ہیں۔ کھتولی ضمنی انتخاب کے لیے شہری علاقوں میں 56 اور دیہی علاقوں میں 313 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہے۔ اس انتخابی میدان میں 14 امیدوار اپنی قسمت کو آزما رہے ہیں۔