ETV Bharat / bharat

Kharge's Oath Ceremony کھرگے کے اعزاز میں 26 اکتوبر کو تقریب - نو منتخب صدر ملکارجن کھرگے

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس 26 اکتوبر کو اپنے نو منتخب صدر ملکارجن کھرگے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کرے گی۔ تقریب کے دوران کھرگے کو کانگریس صدر کے انتخاب میں جیت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔Kharge's Oath Ceremony

Kharge's Oath Ceremony
کھرگے کے اعزاز میں 26 اکتوبر کو تقریب
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 9:40 PM IST

نئی دہلی: کانگریس 26 اکتوبر کو اپنے نو منتخب صدر ملکارجن کھرگے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کرے گی۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ تقریب کے دوران کھرگے کو کانگریس صدر کے انتخاب میں جیت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اراکین، ریاستی کانگریس صدر، اسمبلی اور قانون ساز کونسلوں کے کانگریس قائدین، کانگریس کے تمام اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرائے اعلیٰ اور کانگریس تنظیموں کے سربراہوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔Kharge's Oath Ceremony

انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج مدھوسودن مستری نے بھی ایک سوال پر اشارہ دیا تھا کہ کھرگے کے صدر بننے پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس طرح سابق صدر راہل گاندھی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما ملکارجن کھرگے پارٹی کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس عہدے کے لیے سینئر رہنما ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ تھا۔New President of Congress Party

یہ بھی پڑھیں: New President of Congress Party ملکا ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.