کے وی آئی سی کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ 'مجیب جیکٹ' شیخ مجیب الرحمٰن جنہیں بنگلہ دیش کا بابائے قوم کہا جاتا ہے، کے اہم لباس کے طورپر مشہورہے۔
بنگلہ دیش شیخ مجیب الرحمٰن کی یوم پیدائش کے موقع پر 'مجیب بورشو' منا رہا ہے، لہذا ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے اندرا گاندھی ثقافتی مرکز نے وزیر اعظم کے دورے سے قبل 100 مجیب جیکٹس کا آرڈر دیا تھا۔
خاص طور پر ڈیزائن کی گئی مجیب جیکٹ کو ہاتھوں سے بنے اعلی کوالٹی والے پولی کھادی فیبرک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیاہ رنگ کی مجیب جیکٹ کو چھ بٹن، نچلے حصے میں دو جیب اور سامنے بائیں جانب ایک جیب کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کھادی لباس، ماحول دوست فطرت کی طرزپر ان جیکٹس کا کور بھی کالے کھادی کاٹن فیبرک سے بنایا گیا ہے، جس پر کھادی انڈیا کا علامتی نشان بناہوا ہے۔
ان جیکٹس کو جے پور میں کے وی آئی سی، کے کمارپّا نیشنل ہینڈ میڈ پیپر انسٹی ٹیوٹ (کے این ایچ پی آئی) میں خصوصی طور پر ڈیزائن ہاتھ سے بنے پلاسٹک مکسڈ پیپرکیری بیگ میں لے جایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ 'مجیب جیکٹ' بنگلہ دیش میں بہت ہی مشہور لباس ہے۔ اولڈ جنریشن کے لئے مجیب جیکٹ ان کے عظیم رہنما شیخ مجیب الرحمٰن کے نظریہ کی علامت ہے۔ یہ بنگلہ دیش کے نوجوانوں میں تیزی سے فیشن کے طور پر جگہ بنارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کھادی کو عالمی اور سفارتی پلیٹ فارم پر وسیع فروغ بھی ملے گی۔