وایناڈ: ریاست کیرالہ کے وایناڈ حلقے کے تھروامباڈی میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے اراکین نے اتوار کو لوک سبھا سے راہل گاندھی کی نااہلی کے تناظر میں مرکزی حکومت کے خلاف مشعل مارچ نکال کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی کی نااہلی کے خلاف پورے حلقے میں کانگریس اور یو ڈی ایف کی جانب سے کئی احتجاجی مارچ نکالے جا رہے ہیں۔کوزی کوڈ میں بھی مسلم یوتھ لیگ نے احتجاجی مارچ نکالا۔ آئی یو ایم ایل کے ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تھنگل نے راہل گاندھی کی حمایت میں 'جمہوریت خطرے میں ہے' کے نعرے کے ساتھ جلوس کا افتتاح کیا۔ بتادیں کی ایم وائی ایل کیرالہ کی بڑی سیاسی جماعت آئی یو ایم ایل کا یوتھ ونگ ہے۔ کانگریس نے اتوار کو راہل گاندھی کی لوک سبھا سے نااہلی کے بعد ان کی حمایت میں ایک روزہ ملک گیر سنکلپ ستیہ گرہ شروع کیا۔
-
#WATCH | United Democratic Front (UDF) takes out a march in Thiruvambady in Wayanad constituency against the Central government in the wake of the disqualification of Congress leader Rahul Gandhi from Lok Sabha. pic.twitter.com/mPGSLatO6l
— ANI (@ANI) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | United Democratic Front (UDF) takes out a march in Thiruvambady in Wayanad constituency against the Central government in the wake of the disqualification of Congress leader Rahul Gandhi from Lok Sabha. pic.twitter.com/mPGSLatO6l
— ANI (@ANI) March 26, 2023#WATCH | United Democratic Front (UDF) takes out a march in Thiruvambady in Wayanad constituency against the Central government in the wake of the disqualification of Congress leader Rahul Gandhi from Lok Sabha. pic.twitter.com/mPGSLatO6l
— ANI (@ANI) March 26, 2023
کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، سینئر رہنما کے سی وینوگوپال، پی چدمبرم اور سلمان خورشید راج گھاٹ پر ستیہ گرہ میں حصہ لینے والے پارٹی کے اعلیٰ افسران میں شامل تھے۔ کانگریس نے ہماچل پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں مختلف مظاہروں کا اہتمام کیا۔
.
مزید پڑھیں:۔ Priyanka Gandhi in Satyagraha میرے خاندان نے اس ملک کی جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے، پرینکا گاندھی واڈرا
کرناٹک میں بھی یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کی لوک سبھا سے نااہلی کے تناظر میں مرکزی حکومت کے خلاف بنگلورو میں مشعل مارچ نکالا۔ تاہم دہلی راج گھاٹ سے پرینکا گاندھی واڈرا نے حکمران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانا بنایا اور اپنے بھائی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نااہل قرار دینے کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پارٹی کے سنکلپ ستیہ گرہ میں لوگوں کے حق میں لڑتے رہنے کا عزم کیا۔