ETV Bharat / bharat

KT Jaleel on jammu and kashmir: کیرالہ اسمبلی ممبر نے کشمیر کو بھارتی مقبوضہ قرار دیا

کیرالہ میں حکمران جماعت کے ایک ممبر اسمبلی اور سابق وزیر کے ٹی جلیل نے ایک متنازع بیان میں جموں و کشمیر کو بھارتی مقبوضہ کشمیر جتلایا جب کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو آزاد کشمیر کہا۔ KT Jaleel on jammu and kashmir

kt jaleel
کے ٹی جلیل
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 3:40 PM IST

کیرالہ کے سابق وزیر اور حکمراں ایل ڈی ایف ایم ایل اے کے ٹی جلیل نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کو "انڈین ادھینا جموں و کشمیر یعنی بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو "آزاد کشمیر" کے طور پر بیان کرتے ہوئے ایک بہت بڑا تنازع کھڑا کیا۔ جلیل نے یہ تبصرہ اپنے دورۂ کشمیر کے حوالے سے فیس بک پوسٹ میں کیا۔ KT Jaleel on jammu and kashmir

ملیالم میں لکھی گئی پوسٹ میں، کیرالہ کے ایم ایل اے نے کہا کہ "پاکستان سے منسلک کشمیر کا حصہ 'آزاد کشمیر' کے نام سے جانا جاتا تھا اور یہ ایک ایسا علاقہ تھا جہاں پاکستانی حکومت کا براہ راست کنٹرول نہیں ہے۔" جلیل، جو پچھلی سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت میں وزیر تھے، نے کہا کہ "انڈین ادھینا جموں اور کشمیر" (بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر) جموں، کشمیر وادی اور لداخ کے کچھ حصوں پر مشتمل ہے۔"

مزید پڑھیں:

بی جے پی رہنما سندیپ ویریر نے جلیل کو ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سنجیدہ ہیں اور یہ واضح ہے کہ ان کی زہریلی سوچ انکی ان سطور میں نظر آتی ہے سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری کوڈیری بالاکرشنن نے کہا کہ وہ فیس بک پوسٹ کو پڑھنے کے بعد جواب دیں گے۔ جلیل نے ابھی اس پوسٹ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.