ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں امیر افراد سے عروسی لباس لے کر غریب افراد کو مفت فراہمی - کیرالہ کی خبریں

کیرالہ کے اسٹار کلب ممبرس کی جانب سے ایک منفرد اقدام کے تحت امیر افراد کے عروسی لباس کو جمع کر کے غریب افراد کو مفت فراہم کیا جارہا ہے تا کہ مستحق افراد کی شادی کرنے کا خواب پورا ہو۔

کیرالہ میں امیر افراد سے عروسی لباس لے کر غریب افراد کو مفت فراہمی

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 4:08 PM IST

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کے دن شاندار دکھائی دے اس لیے شادی کے دن دولہا اور دلہن قیمتی اور الگ لباس پہنتے ہیں تا کہ دوسروں سے منفرد اور خوبصورت نظر آئیں۔

اس تقریب کے بعد یہ کپڑے الماری کی زینت بن جاتے ہیں اور کہیں کونے میں رکھے رہتے ہیں۔ کئی افراد جو شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ قیمتی لباس خریدنے سے قاصر رہتے ہیں

کیرالہ میں امیر افراد سے عروسی لباس لے کر غریب افراد کو مفت فراہمی
کیرالہ میں امیر افراد سے عروسی لباس لے کر غریب افراد کو مفت فراہمی

کاسر گوڈ کے ''اتھینجل گرین اسٹار کلب'' کے ممبرس کا خیال ہے کہ الماری میں رکھ دیا گیا یہ جوڑا متوسط طبقہ کے افراد کے بڑے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

گرین اسٹار کلب کے ممبروں کی جانب سے شادی کے جوڑے امیر طبقہ کے افراد جن میں دولہا اور دلہن شامل ہوتے ہیں ان سے حاصل کیے جاتے ہیں اور متوسط طبقہ یا ضرورت مند افراد کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ منصوبہ کپڑوں کی دکان کے ملازم شہاب کا ہے جو گرین اسٹار کلب کے ممبروں نے اپنایا۔

اس کلب نے اس کام میں آسانی کے لیے ایک شو روم قائم کیا جہاں ضرورت مند خاندان اپنے دولہا دلہن کے لیے اچھے لباس پسند کر سکتے ہیں اور مفت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس شوروم میں شادی کے بے شمار جوڑے ہیں جو کئی اقسام کے اور کئی طرح کے ہیں۔

کیرالہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ پڑوسی ریاست کرناٹک سے بھی دولہا اور دلہن گرین اسٹار کلب شو روم پہنچ کر اپنے پسند کے عروسی لباس حاصل کرتے ہیں جو افراد یہاں سے لباس حاصل کرتے ہیں ان کے نام اور تفصیلات مخفی رکھی جاتی ہیں۔

کلب ممبرس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ لباس بلا لحاظ مذہب و ملت اور ذات کے ضرورتمند افراد کے ہی ہاتھوں میں ہی پہنچیں تا کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.